Promotion of Hate for Islam by Intn Media

مغرب کے معاشرے میں پائی جانے والی اسلام دشمنی کی جڑیں ماضی میں صلیبی جنگوں کے دور تک پہنچتی ہیں۔ مغرب نے عملا تو عیسائیت کو ترک کر دیا۔ لیکن جس طرح اس کی رسومات جیسے ’کرسمس یا ایسٹر‘ وغیرہ باقی ہیں۔ عین اسی طرح اسلام دشمنی انکے عوامی لاشعور کا حصہ ہے۔

مغرب کا ایک عام فرد بہت سادہ مزاج ہے۔ سرمایہ داری کے جبر نے اسے بالکل ایک مشین بنا کر رکھ دیا ہے۔ اُس کی کل عمر بہتر طرز زندگی کی جستجو میں گزر جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اُسے حقائق کے بارے میں جستجو ہوتی ہے نہ ہی تحقیق کی فرصت۔ اُس کے مبلغ سیاسی اور حالات حاضرہ کے علم کا دارومدار میڈیا کے اداروں کی جانب سے مہیا کی جانے والی معلومات پر ہوتا ہے۔ پھر انہیں معلومات کی بنیاد پر وہ اپنی رائے قائم کرتا اور فیصلہ صادر کرتا ہے۔ کہا جا سکتا ہے کہ مغرب میں بسنے والے ایک فرد میں جس چیز کی سب سے زیادہ کمی سیاسی شعور کی ہے۔ ( اس نظام کے تخلیق کاروں کو مطلوب بھی یہی صورتحال ہے۔ مغرب کے بعد ایشیا اور افریقہ میں بھی یہی ماڈل رائج کرنے کی بھرپور کوشش جاری ہے۔)

میڈیا میں مسلمانوں کے خلاف مسلسل اور بھوپور نٖرت پھیلائی جاتی ہے۔ ایک دو مستشنیات کے سوا پورے کا پورا میڈیا مسلمانوں کے حوالے سے گمراہ کُن اور یکطرفہ موقف پیش کرتا ہے۔ مسلمانوں کی آواز اور متبادل موقف نہ ہونے کی سے مغرب کا ایک عام فرد اسلام اور مسلمانوں کے حوالے سے انتہائی مفی رائے رکھتا ہے۔ جس کا اظہار مختلف اوقات میں واقعات کی صورت میں ہمارے سامنے آتا ہے۔

 اسلام دشمنی اور مسلم نفرت یورپ میں کس قدر سرایت کر چکی ہے۔ اس کی ایک ہلکی سے جھلک Citizens' Platform Against Islamophobia کی اس رپورٹ سے کیا جا سکتا ہے۔ جس کے مطابق یورپی ملک سپین میں سال 2017 کے دوران اسلام دشمنی اور مسلم نفرت کے 546 واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔ جو واقعات رپورٹ نہیں ہو سکے اُن کی تعداد کا اندازہ ہی نہیں۔ اگر اس صورتحال کے تناظر میں پورے یورپ اور اسٹریلیا، نیوزی لینڈ امریکہ کو شامل کیا جائے تو ایک بیانک تصویر ہمارے سامنے آتی ہے۔

افسوس اس امر کا ہے کہ انتہائی بڑے واقعات کے علاوہ اسلام دشمنی اور مسلمانوں سے نفرت کے اکثر واقعات سامنے ہی نہیں آتے ہیں۔ ان کی گیرائی اور گہرائی سے مطالعہ کرنے کی بات ہی خواب و خیال ہے۔

امر واقعہ صرف یہ نہیں کہ مغرب میں اسلام دشمنی اور مسلم نفرت مسلسل فروغ پذیر ہے۔ بلکہ حقیقت یہ ہے کہ وہاں کی حکومتیں اسلام دشمنی اور مسلمانوں سے نفرت کے خلاف کوئی بھی اقدام اٹھانے کو تیار نہیں۔ نہ میڈیا پر نفرت کے پرچار کے حوالے سے کوئی قانون سازی ہوئی ہے۔ نہ ہی کسی نفرت پھیلانے والے کسی فرد کو سزا ملی ہے۔ اس کے برخلاف نفرت پھیلانے والے انتہائی دائیں بازو کے گروپ قبول عام حاصل کرتے جا رہے ہیں۔ بلکہ کئی ممالک میں یہ گروپ انتخابی کامیابی حاصل کر کے حکومت میں بھی شامل ہو چکے ہیں۔

یورپ میں اس طرح کے گروپوں میں علاقے اور نظریاتی کے حوالے سے بہت تنوع پایا جاتا ہے۔ اس لیے ان کا تعارف کسی ایک مضمون میں ناممکن ہے۔ اگر صرف ریاست متحدہ امریکہ کی بات کی جائے تو سمجھنے میں آسانی رہے گی۔ امریکہ میں قائم ہزاروں صیہونیت، سفید قومیت کے تفاخر، سامی دشمنی، مہاجر مخالفت، مذہب دشمنی، ہم جنس پرستی اور گوشت خوری کی مخالفت جیسے نظریات پر قائم گروپ اسلام کے خلاف نفرت پھیلانے کے جرم میں شریک ہیں۔ لیکن اگر ہم خالصتا اسلام دشمنی اور مسلم نفرت کے نظریے پر قائم ہونے والے گرپوں یا انجمنوں کی بات کریں تو اُن کی تعداد بھی ایک سو سے زاید ہے۔

زیادہ افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ تمام گروپ بغیر کسی قانونی یا معاشرتی رکاوٹ کے نفرت کا یہ کاروبار جارے رکھے ہوئے ہیں۔ ان میں سے کوئی بھی گروپ نہ تو قدغن کا نشانہ بنا ہے۔ نہ ہی اسے مقامی یا بین الاقوامی طور پر دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔ اکثر گروپوں یا انجمنوں کو بھرپور سیاسی تحفظ اور پشت پناہی حاصل ہے۔
ذیل میں صرف ریاست متحدہ امریکہ (USA) میں میں اسلام دشمنی اور مسلمانوں سے نفرت کی بنیاد پر قائم چند گروپوں اور انجمنوں کا نام دیے ہیں۔ ان سے تفصیلی تعارف کے لیے گوگل پر اس کا نام لکھ کر سرچ کی جا سکتی ہے۔
   
ACT for America
American Freedom Alliance (Los Angeles, California)
American Freedom Defense Initiative (New York, New York)
American Freedom Law Center (Ann Arbor, Michigan)
American Public Policy Alliance (Washington, District of Columbia)
Bomb Islam (Phoenix, Arizona)
Bureau on American Islamic Relations (Irving, Texas)
Center for Security Policy (Washington, District of Columbia)
Christian Action Network (Forest, Virginia)
Citizens for National Security (Boca Raton, Florida)
Citizens for the St. Croix Valley (Hudson, Wisconsin)
Citizens' Action Group of South Florida (Hollywood, Florida)
Clarion Project (Washington, District of Columbia)
Counter Jihad Coalition (Santa Monica, California)
Cultures In Context Incorporated/Turning Point Project (Immokalee, Florida)
David Horowitz Freedom Center (Los Angeles, California)
Faith Leaders for America (Washington, District of Columbia)
Family Security Matters (Washington, District of Columbia)
Florida Family Association (Tampa, Florida)
Fortress of Faith (Bellingham, Washington)
Foundation for Advocating Christian Truth (Bronx, New York)
G416 Patriots (Boerne, Texas)
G416 Patriots (Meridian, Idaho)
Glasov Gang Productions (Los Angeles, California)
Global Faith Institute (Omaha, Nebraska)
Jihad Watch (Sherman Oaks, California)
Keep South Dakota Safe PAC (Aberdeen, South Dakota)
Last Chance Patriots (Dayton, Montana)
North Carolina Pastors Network (Morganton, North Carolina)
Political Islam (Nashville, Tennessee)
Proclaiming Justice to the Nations (Franklin, Tennessee)
Radio Jihad/Global Patriot Radio (Statewide, New York)
Refugee Resettlement Watch (Fairplay, Maryland)
Sharia Crime Stoppers (Mount Clemens, Michigan)
Soldiers of Odin (Denver, Colorado)
Soldiers of Odin (Statewide, California)
Soldiers of Odin (Statewide, Florida)
Soldiers of Odin (Statewide, Illinois)
Soldiers of Odin (Statewide, Indiana)
Soldiers of Odin (Statewide, Missouri)
Soldiers of Odin (Statewide, North Carolina)
Soldiers of Odin (Statewide, North Dakota)
Soldiers of Odin (Statewide, South Carolina)
Soldiers of Odin (Statewide, Texas)
Southeast Michigan Tea Party (Utica, Michigan)
Sunshine on Government (SONG) Alliance (Newton, Georgia)
The Shoebat Foundation (Newtown, Pennsylvania)
The Straight Way and More (Venice, Florida)
The United West (Lake Worth, Florida)
Truth in Love Project (Chattaroy, Washington)
Truth in Textbooks (Boerne, Texas)
Unconstrained Analytics (Washington, District of Columbia)
Understanding the Threat (Dallas, Texas)
Virginia Christian Alliance (Henrico, Virginia)

Comments

Popular posts from this blog

Marketing and sales are two sides of the same coin.

Qualities of Skilled Radio Jokey....RJ

Smile and Silence