Posts

Showing posts from October, 2021

Kaamyab Pakistan

 *کامیاب پاکستان اور ایلیویٹڈ ایکسپریس وے* ملک میں کامیاب پاکستان پروگرام کا آغاز کردیا گیا جس کے تحت ملک بھر میں 37 لاکھ گھرانوں کو 14سو ارب کے قرضے دیئے جائیں گے اس کی تفصیلات سے پہلے لاہور میں  ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل اور اس کے حل کے لیے پنجاب حکومت کے اقدامات پر نظر مارنا ضروری ہے کیونکہ اس وقت لاہور میں ٹریفک کا ایک نہ رکنے والا سلسلہ ہے لاہور کی کوئی ایک سڑک کسی حادثہ،جلوس یا مظاہرے کی وجہ سے بند ہوجائے تو پورا لاہور جام ہوجاتا ہے خاص کر مال روڈ،فیروز پور روڈ،جیل روڈ یا پھر ملتان روڈ بلاک ہوجائے تو گھنٹوں ٹریفک کے ہجوم میں کھڑا ہونا پڑتا ہے پنجاب حکومت ٹریفک کے اس نظام کو کنٹرول کرنے کے لیے بہت سے اقدامات اٹھا رہے ہیں  ٹریفک لاہور کا بہت بڑا مسئلہ ہے اور انہی مسائل کو حل کرنے کے لئے انڈر پاس اور اوورہیڈبرج بنائے جا رہے ہیں گلبرگ سے موٹروے ایم ٹو تک ایلیویٹڈ ایکسپریس وے بنائی جارہی ہے ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کینال بینک روڈ،جیل روڈ، فیروز پور روڈ، ملتان روڈ، بند روڈ سے بابوصابو تک بنے گی اور اس سے لاہور کی تقریباً تمام بڑی سڑکیں منسلک ہوں گی ایکسپریس وے کے ساتھ بس کے ل...