Posts

Showing posts from March, 2019

What is death

موت کیا ہے۔ سب سے پہلے میری موت پر مجھ سے جو چھین لیا جائے گا وہ میرا نام ہوگا! !! اس لئے جب میں مرجاوں گا تو  لوگ کہیں گے کہ" لاش کہاں" ہے؟  اور مجھے میرے نام سے نہیں پکاریں گے ۔۔! اور جب نماز جنازہ پڑھانا ہو تو  کہیں گے  "جنازہ لےآؤ "!!! میرانام نہیں لینگے ۔۔! اور جب میرے دفنانے کا وقت آجائےگا تو کہیں گے  "میت کو قریب کرو" !!! میرانام بھی یاد نہیں کریں گے ۔۔۔! اس وقت نہ میرا نسب اور نہ  ہی قبیلہ میرے کام آئے گا اور نہ ہی میرا منصب اور شہرت۔۔۔ کتنی فانی اور دھوکہ کی ہے یہ دنیا جسکی طرف ہم لپکتے ہیں۔۔ پس اے زندہ انسان ۔۔۔ خوب جان لے کہ تجھ پر غم و افسوس تین طرح کا ہوتا ہے  : 1۔ جو لوگ تجھے سرسری طور پر جانتے ہیں وہ مسکین  کہکر غم کا اظہار کریں گے ۔ 2۔ تیرے دوست چند گھنٹے یا چند روز تیرا غم کریں گے اور پھر اپنی اپنی باتوں اور ہنسی مذاق میں مشغول ہو جائیں گے ۔ 3۔ زیادہ سے زیادہ گہرا غم گھر میں ہوگا وہ تیرے اہل وعیال کو ہوگا جو کہ ہفتہ، دو ہفتے یا دو مہینے اور زیادہ سے زیادہ ایک سال تک ہوگا ۔ اور اس کے بعد وہ تجھے یادوں کے پنوں میں رکھ...

First April Fool

اپریل فول کی درد ناک حقیقت جب عیسائی افواج نے اسپین کو فتح کیا تو اس وقت اسپین کی زمیں پر مسلمانوں کا اتنا خون بہا یا گیا کہ فاتح فوجکے گھوڑے جب گلیوں سے گزرتے تھے تو ان کی ٹانگیں گھٹنوں تک مسلمانوں کے خون میں ڈوبی ہوتے تھیں جب قابض افواج کو یقین ہوگیا کہ اب اسپین میں کوئی بھی مسلمان زندہ نہیں بچا ہے تو انہوں نے گرفتار مسلمان فرما روا کو یہ موقع دیا کہ وہ اپنے خاندان کےساتھ واپس مراکش چلا جائے جہاں سے اسکے آباؤ اجدادآئے تھے ،قابض افواج غرناطہ سے کوئی بیس کلومیٹر دور ایک پہاڑی پر اسے چھوڑ کر واپس چلی گئی جب عیسائی افواج مسلمان حکمرانوں کو اپنے ملک سے نکال چکیں تو حکومتی جاسوس گلی گلی گھومتے رہے کہ کوئی مسلمان نظر آئے تو اسے شہید کردیا جائے ، جو مسلمان زندہ بچ گئے وہ اپنے علاقے چھوڑ کر دوسرے علاقوں میں جا بسے اور وہاں جا کر اپنے گلوں میں صلیبیں ڈال لیں اور عیسائی نام رکھ لئے، اب بظاہر اسپین میں کوئی مسلمان نظر نہیں آرہا تھا مگر اب بھی عیسائیوں کو یقین تھا کہ سارے مسلمان قتل نہیں ہوئے کچھ چھپ کر اور اپنی شناخت چھپا کر زندہ ہیں اب مسلمانوں کو باہر نکالنے کی ترکیبیں سوچی جانے لگیں اور پھ...

Namaaz..The best moments of our daily life

تربیت اولاد کا انوکھا انداز ایک شخص کا کہنا ہے : میری امی جب بھی مجھے نماز پڑھنے کا کہتی ساتھ ہی میرے لئے دعا بھی کرتی جاتی اور کہتی : نماز پڑھو اللہ تمہیں عزت دے اللہ تمہیں نماز کی حلاوت نصیب کرے، اللہ تمہیں توفیق دے۔ اسی لئے بچپن سے ہی میرے اندر نماز کی محبت پیدا ہو گئی، مجھے نماز پڑھنا اچھا لگنے لگا ، اور میں اپنی ماں کی اپنے لئے دعائیں سننے کے لئے نماز کا انتظار کرتا رہتا۔ میں اپنی ماں کو دیکھتا تھا کہ وہ ہر نماز کے بعد اللہ سے دعا مانگتی : اے اللہ ! میرے بیٹے کو نماز سے لطف اندوز ہونے والوں میں شامل فرما، اے اللہ! نماز کو میرے بیٹے کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنا دے۔ وہ اسی طرح دعائیں مانگتی رہی ۔ اور جب میں بڑا ہو گیا تو میری زندگی کے سب سے خوبصورت لمحات وہی ہوتے تھے جب میں اپنے رب کے سامنے کھڑا ہوتا تھا۔ مجھے نماز سے بہت محبت تھی۔ اپنے بچوں سے صرف ایک لفظ " نماز پڑھو " یہ کہنا کافی نہیں ہوتا ، بلکہ انکو ساتھ یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ نماز کیوں پڑھی جائے ، نماز پڑھنے سے کیا ہوگا ؟ جیسے قرآن پاک میں اللہ تعالی نے جب حضرت آدم و حواء علیہما السلام سے یہ فرمایا کہ اس در...

Face book Picture

اس تحریر کو ضرور پڑھیں بہت کیوٹ لگ رہی ہو آئی لو یو ویری بیوٹی فل پک اف یہ نگا ہیں اس تصویر پر ایسے سینکڑوں کمنٹس تھے، کمنٹس کرنے والے سب انجان تھے پر جس کی تصویر تھی اس سے زندگی بھر کے عہد و پیمان تھے.آج فیس بک کھولتے ہیں فرینڈ آف فرینڈ ٹیگ فوٹوز میں سے ایک ایسی تصویر اس کے ہوم پیج پر آئی جو اس سے پہلے صرف اس کے دل میں تھی مگر اب ہزاروں آنکھوں کے سامنے موجود تھی۔ یہ تصویر کسی اور کی نہیں اس کی شریک حیات ماہرہ کی تھی۔ احسن ماہرہ سے بے حد پیار کرتا تھا اور اس کے بغیر چند لمحے گزارنا اس کے لیے بڑا مشکل ہوتا۔ یہی وجہ تھی کہ ان کی شادی کو ابھی پانچ ماہ ہوئے تھے اور شاید ہی کوئی دن ایسا ہو کہ وہ آفس سے سیدھا گھر نہ پہنچا ہو۔ پر آج اضطراب کی کیفیت میں وہ ایک دوست کے پاس چلا گیا اور گھر فون کرنے کی بجائے میسج کر دیا کہ آج رات علی کے پاس ہوں، گھر نہیں آؤں گا.ماہرہ کے لیے یہ بات غیر متوقع تھی اس نے فون کر کے خیریت دریافت کرنے کی کوشش کی تو احسن کا نمبر بند تھا۔ وہ رات سے نے بھی بے چینی میں کروٹیں لیتے کاٹی اور اگلے دن شام کو اسے احسن کا چہرے دیکھنا نصیب ہوا۔ وہ ناراضگی و گلہ شکوہ کرنا چ...

Cival Awards 2019.... Controversial

احتساب عدالت اسلام آباد کورٹ روم نمبر ایک کے جج محمد بشیر نے 22 فروری کو اوگرا کیس میں نامزد ملزم عقیل کریم ڈھیڈی کے ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کئے۔ اس موقع پر ان کا غصہ عروج پر پہنچا ہوا تھا۔ کرسی انصاف پر بیٹھ کر احتساب کے جج محمد بشیر نے حکم صادر کیا کہ عقیل کریم ڈھیڈی اوگرا کیس میں نامزد ملزم ہیں۔ ان پر 82 ارب روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں۔ اگلی سماعت پر انھیں ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا جائے۔ اگلے ہی روز عقیل کریم ڈھیڈی عدالت پیش ہوتے ہیں اور ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہیں۔ منصف کا دل پسیج جاتا ہے۔ وارنٹ گرفتاری منسوخ ہو جاتے ہیں۔ اگلی سماعت پر معمول کے مطابق سب کچھ ہوتا ہے۔ عقیل کریم کے وکلاء پیش ہوتے ہیں۔ دن گزرتے رہے پھر 23 مارچ آ جاتا ہے۔ پاکستان میں یہ دن بڑی شان و شوکت سے منایا جاتا ہے۔ صدر پاکستان اس دن ملک کی اہم شخصیات کو تمغوں اور اعزازات سے نوازتے ہیں جنھوں نے زندگی کے کسی بھی شعبے میں ملک و ملت کا نام روشن کیا ہو۔ ایوارڈز دینا بُری بات نہیں، احسن قدم ہے۔ اس سے ملک کے محسنوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور باقی لوگ بھی ملک و ملت کا ن...

Angle as Blood Donor

ﺁﺝ ﺻﺒﺢ ﺍﭼﺎﻧﮏ ﮨﯽ ﺁﻧﮑﮫ ﮐﮭﻞ ﮔﺌﯽ ۔ ﻭﻗﺖ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺗﻮ ﺍﺑﮭﯽ ﺭﺍﺕ ﮐﮯ ﺳﺎﮌﮬﮯ ﺗﯿﻦ ﺑﺠﮯ ﺗﮭﮯ۔ ﺣﯿﺮﺕ ﺳﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﮐﮧ ﺍﯾﺴﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﭘﮩﻠﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺍ۔ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﮐﮯ ﺍﻻﺭﻡ ﺑﺠﻨﮯ ﺳﮯ ﺁﻧﮑﮫ ﮐﮭﻠﺘﯽ ﺗﮭﯽ۔ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﺳﻮﻧﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﯽ ﻟﯿﮑﻦ ﻧﯿﻨﺪ ﮐﻮﺳﻮﮞ ﺩﻭﺭ ﺑﮭﺎﮒ ﮔﺌﯽ۔ ﺍﯾﺴﮯ ﮨﯽ ﺳﻮﭼﻨﮯ ﻟﮕﺎ ۔ ﺍﺗﻨﯽ ﺟﻠﺪﯼ ﺁﻧﮑﮫ ﮐﮭﻠﻨﮯ ﮐﺎ ﺳﺴﺐ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ؟ ﮐﯿﺎ ﺧﻮﺍﺏ ﻣﯿﮟ ﮐﭽﮫ ﺍﯾﺴﺎ ﺩﯾﮑﮫ ﻟﯿﺎ۔ ﺫﮨﻦ ﭘﮧ ﺯﻭﺭ ﺩﯾﻨﮯ ﭘﺮ ﺑﮭﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﺧﻮﺍﺏ ﯾﺎ ﺧﻮﺍﺏ ﺳﮯ ﻣﺘﻌﻠﻘﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﻨﻈﺮ ﺫﮨﻦ ﻣﯿﮟ ﻧﮧ ﺁﯾﺎ۔ ﺑﺲ ﺍﻟﺠﮭﻦ ﺳﯽ ﮨﻮﻧﮯ ﻟﮕﯽ۔ ﮐﺮﻭﭦ ﭘﮧ ﮐﺮﻭﭦ ﻟﯿﺘﺎ ﺭﮨﺎ ﻧﮧ ﻧﯿﻨﺪ ﺁﺋﯽ ﻧﮧ ﺑﮯ ﭼﯿﻨﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﻟﺠﮭﻦ ﺧﺘﻢ ﮨﻮﺋﯽ ۔ ﺍﺗﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﺫﺍﻥ ﮐﯽ ﺁﻭﺍﺯ ﺁﺋﯽ ۔ ﺳﻮﭼﺎ ﺟﺎﮒ ﺗﻮ ﺭﮨﺎ ﮨﻮﮞ ﻧﻤﺎﺯ ﭘﮍﮪ ﻟﻮﮞ۔ ﭘﻠﻨﮏ ﺳﮯ ﺍﭨﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺟﻮﺗﮯ ﭘﮩﻦ ﮐﺮ ﻭﺍﺵ ﺭﻭﻡ ﮔﯿﺎ ۔ ﻭﺿﻮ ﮐﺮﮐﮯ ﺑﺎﮨﺮ ﻧﮑﻼ ﺗﻮ ﺑﮩﻦ ﺑﮭﯽ ﺟﺎﮔﺘﯽ ﻧﻈﺮ ﺁﺋﯽ۔ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺣﯿﺮﺕ، ﺍﻭﺭ ﺍﻟﺠﮭﻦ ﺑﮭﺮﯼ ﻧﻈﺮﻭﮞ ﺳﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺟﺎﻥ ﺑﻮﺟﮫ ﮐﺮ ﻧﻈﺮ ﺍﻧﺪﺍﺯ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﻤﺮﮮ ﺳﮯ ﺑﺎﮨﺮ ﻧﮑﻠﻨﮯ ﻟﮕﺎ ﺗﻮ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﺳﮯ ﺑﮩﻦ ﻧﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﮩﺎﮞ ﭼﻠﮯ ﻧﻤﺎﺯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﻣﺴﺠﺪ ﺟﺎ ﺭﮨﺎ ﮨﻮﮞ۔ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﭘﻠﭧ ﮐﺮ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ۔ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮯ ﺣﯿﺮﺕ ﺍﻭﺭ ﺍﻟﺠﮭﻦ ﻣﯿﮟ ﮨﯽ ﭼﮭﻮﮌ ﮐﺮ ﺑﺎﮨﺮ ﺁﮔﯿﺎ۔ ﺟﺐ ﻣﯿﮟ ﻣﺴﺠﺪ ﺳﮯ ﻧﻤﺎﺯ ﭘﮍﮪ ﮐﺮ ﺑﺎﮨﺮ ﻧﮑﻼ ﺗﻮ ﻣﺤﻠﮯ ﮐﮯ ﺍﯾﮏ ﺻﺎﺣﺐ ﻧﮯ ﺳﻼﻡ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺣﺎﻝ ﺍﺣﻮﺍﻝ ﭘﻮﭼﮭﺎ ۔ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺧﯿﺮﯾﺖ ﺳﮯ ﺁﮔﺎﮦ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﺧﻼﻗ...

Clay & Mud of Pakistan by Masood Qazi

ارض پاک پاکستان کی مٹّی کی وہ خاصیّت جو مجھ سمیت ھم سب سے پوشیدہ تھی ۔۔۔۔ امریکہ میں کلے (clay) ہانڈی ریسٹورنٹ کھولنے کا اشارہ مجھے ایک رات بحالت خواب ملا تھا کہ میرے ریسٹورینٹ میں مٹی کی ہانڈیوں میں کھانا پک بھی رہا ہے اور لوگ مٹّی کے برتنوں میں کھانا کھا بھی رہے ہیں۔ اور پھر اس خواب کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے مسلسل ایک سال کی پلاننگ ، کنسلٹنٹس کے ساتھ اس کے بزنس پلانز، ریسٹورنٹ کی اس کے نام کی مطابقت کے ساتھ تزئین، اور پاکستان بنفس نفیس جا کر وہاں 20 دن مسلسل سفر، چھوٹے چھوٹے قصبوں میں دستکاروں کے گھروں میں جا کر ان سے برتنوں اور لکڑی کی مصنوعات کی ڈیزائننگ جیسے مراحل سے گزرنے کے بعد، پاکستان بھر سے ساری مصنوعات کو ایک وئیر ہاؤس میں یکجا کرنا ، ان کی نازکی کے لحاظ سے مخصوص پیکنگ ، پاکستان کسٹم کلیئرنس اور کنٹینر کی روانگی ، نیو یارک امریکن کسٹم سے کنٹینر کی کلیرنس کا مرحلہ ۔۔۔۔۔ پھر کسٹم ایجنٹ کی کال آئی کہ مٹی کے برتنوں اور پاکستانن سے امپورٹ کے سبب امیرکن ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ USDA سے انسپکشن کروانی ضروری ہے۔ نہیں تو کنٹینر ریلیز نہیں ہو سکتا - پھر کنٹینر نیویارک کے وئیر ہاؤس گی...

Pakistani Doctors are very Expensive & Non Professional

پاکستانی ڈاکٹر دنیا بھر میں ’مہنگے و نکمے‘ قراردیدیے گئے     پاکستانی ڈاکٹروں کو دنیا بھر میں مہنگا اور نکما قراردیدیا گیا ہے ۔ بی بی سی نے ایک تحقیقی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستانی ڈاکٹروں کا لکھا ہوا کوئی ایک نسخہ بھی بین الاقوامی طبی معیار کے تقاضے پورے نہیں کرتاجبکہ ڈاکٹر مہنگی اور ضرورت سے زیادہ ادویات تجویز کرتے ہیں۔یہ تحقیق ممتاز طبی جریدے پاکستان جرنل آف میڈیکل سائنس کے حالیہ شمارے میں شائع ہوئی ہے۔ بی بی سی کے مطابق اگرچہ اس تحقیق میں پشاور کے چھ بڑے ہسپتالوں اور میڈیکل سٹوروں کا جائزہ لیا گیا لیکن اس کے نتائج کو پورے ملک پر منطبق کیا جا سکتا ہے۔تحقیق سے معلوم ہوا کہ طبی قواعد کے برعکس جنرل پریکٹیشنر (جی پی) ڈاکٹر 89 فیصد نسخوں پر اپنا نام نہیں لکھتے، 78 فیصد نسخوں پر مرض کی کوئی تشخیص نہیں لکھی ہوتی جب کہ 58 فیصد نسخے اتنے بدخط ہوتے ہیں کہ انھیں پڑھنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔اور تو اور، تحقیق کے دوران دریافت ہوا کہ 63 فیصد نسخوں پر دوا کی مقدار، جب کہ 55 فیصد پر دوا لینے کا دورانیہ درج نہیں کیا جاتا۔تحقیق کے مرکزی مصنف اور پشاور میڈیکل کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈ...

Actions of your life

ایک سردار جی کے لطیفے نے نہ صرف مجھے چونکا دیا بلکہ مکمل طور پر قائل کر دیا کہ سدا بہار لطیفے دراصل اپنے تصوف کا ایک پوشیدہ پرتو رکھتے ھیں۔ لطیفہ کچھ یوں ھے کہ ایک سردار جی نہایت اھتمام سے چائے پی رھے تھے۔ وہ ایک گھونٹ بھرنے کے بعد چائے کو ایک چمچے سے خُوب ھلاتے ، چمچہ چائے میں پھیر کر ایک گھونٹ بھرتے اور پھر مسکرانے لگتے۔ وہ یہ عمل بار بار دُھراتے رھے۔ ھر گھونٹ کے بعد چائے کو چمچے سے ھِلاتے ، ایک اور گھونٹ بھرتے اور مُسکرانے لگتے۔ نزدیک بیٹھے ایک صاحب نے پُوچھا کہ ، ”سردار جی آپ ھر بار چائے کو چمچے سے ھِلا کر گھونٹ بھرنے کے بعد مُسکراتے کیوں ھیں؟“ تو سردار جی نے کہا کہ ، ”ایک بات آج ثابت ھو گئی ھے، چائے میں اگر چینی نہ ڈالو تو لاکھ اُسے چمچے سے ھِلاؤ وہ کبھی بھی میٹھی نہیں ھو گی“۔ اگر نیک اعمال کی چینی آپ کی حیات میں نہ ھو تو آپ لاکھ عبادتیں کریں ، تسبیح پھیریں ، فیصلہ تو اعمال کی چینی سے ھو گا ورنہ روزِ حشر آپ کی اگلی پُوری زندگی پھیکی ھی رھے گی۔ شاہ حسین اور بابا بلھے شاہ کے اکثر شعروں میں یہی پیغام ھے ، ”کہ اگر عمل مفقُود ھے تو تم پھیکے کے پھیکے رھو گے، کبھی میٹھے نہ ھو ...

Your behaviour with your elders

بزرگوں پر تشدد کی مختلف اقسام ہیں۔ ہم خاموشی سے اپنے آس پاس بسنے والے بزرگوں پر نظر ڈالیں اور اپنے اور اپنے بچوں کا ان بزرگوں سے رویہ دیکھیں۔ نظر انداز کرنا: کھانے پینے اور انکی پرہیزی غذا میں لا پرواہی بتیسی، عینک، سننے کا آلہ، لاٹھی خراب ہو جانے پر لانے میں دیر کرنا کپڑوں اور جسمانی صفائی کا خیال نہ کرنا ڈاکٹر کے پاس لیجانے اور دوائیوں میں کوتاہی خشک ایڑیاں صاف نہ کرنا، جلد اور بالوں کی صفائی کا خیال نہ کرنا، کمرے میں بہت دیر کے لیے اکیلا چھوڑ دینا جسمانی طور پر: اٹھنے بیٹھنے چلنے میں اگر انکو مشکل ہو تو انکے لیے کسی مددگار کا انتظام نہ کرنا، خود بھی جب تک ٹال سکیں، ٹالنا۔ کبھی کپڑے خراب ہو جائیں تو سب کے سامنے اس بات کا ذکر کرنا، یا انکے سامنے بار بار تذکرہ کرنا انکے آرام کے اوقات میں اونچا ٹی وی لگانا اور بچوں کو شور ڈالنے سے منع نہ کرنا مالی طور پر: لین دین، ضروریات اور آسائشوں پر خرچ کرنے کے لیے پیسے نہ دینا انکی زندگی میں ہی انکی جائداد بانٹنے اور حصوں کا ذکر کرنا ان سے لیے پیسوں کا انکو جواب نہ دینا کہ کہاں آئے، کدھر گئے سب گھر والوں کے موسمی کپڑے اور جوتے ل...

To get attention of your friends

الفاظ اور اعمال دونوں ہی اپنی اپنی جگہ پر بہت اہم ہیں لیکن اگر آپ کسی کو نصیحت کرنا چاہتے ہیں یا اس کی اصلاح کے متمنی ہیں تو پھر اس ارفع مقصد کے حصول کے لیے صرف الفاظ ہی کافی نہیں ہونگے بلکہ الفاظ سے بھی آگے بڑھ کر آپ کو اپنے اعمال کی صورت میں ایک قابل تقلید مثال قائم کرنا ہوگی تب کہیں جا کر آپ کی بات میں وزن بھی ہو گا اور لوگ اس پر کان بھی دھریں گے

Nawaz Sharif & his health

آج سپریم کورٹ میں نوازشریف کی ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے  سماعت کے دوران مندرجہ ذیل دو نکات اٹھائے کہ جن کی بنا پر نوازشریف کو ضمانت ملنی چاہیئے: 1۔ نوازشریف نے پاکستان میں نہ تو کبھی علاج کروایا اور نہ ہی وہ یہاں کے کسی ڈاکٹر کو جانتے ہیں، 2۔ نوازشریف کسی انجان ڈاکٹر سے علاج کروا کر اپنی زندگی خطرے میں نہیں ڈال سکتے اخلاقی پستی اور بے غیرتی کی اس سے بڑی مثال اور کیا ہوسکتی ہے کہ تین مرتبہ وزیراعظم اور مجموعی طور چھ مرتبہ پنجاب میں حکومت کرنے والا یہ کہہ رہا ہے کہ اس نے کبھی پاکستان میں علاج ہی نہیں کروایا اور نہ ہی یہاں کے ڈاکٹرز کو جانتا ہے۔ اس سے بھی بڑی بے غیرتی یہ  ہوئی کہ نوازشریف کے وکیل نے وہ پانچ میڈیکل رپورٹس تو عدالت میں جمع کروا دیں جو جیل جانے کے بعد موجودہ حکومت نے اس کے ٹیسٹوں کے ذریعے حاصل کیں، لیکن آج سے تین سال قبل لندن میں ہوئی اوپن ہارٹ سرجری کی کوئی رپورٹ عدالت میں نہ دکھائی۔ معزز جج نے خواجہ حارث سے پوچھا بھی کہ آپ کا پورا مقدمہ اس بنیاد پر بنتا ہے کہ نوازشریف کی اوپن ہارٹ سرجری ہوچکی ہے لیکن لندن میں ہوئی اس س...

War on Social Media

ایجنڈہ "اکھنڈ بھارت"، پاک فوج کو آپ کی مدد چاہیے انڈیا نے نئی دھکی دی ہے کہ 2025 تک پاکستان کو بھارت کا حصہ بنادیا جائے گا. مودی کی حامی ہندو دہشتگرد تنظیم RSS کے سینیئر رہنماء "اندریش کمار" نے کہا ہے کہ سنہ 2025 کے بعد پاکستان بھارت کا حصہ بن جائے گا۔ پلان سمجھاتے ہوئے ہندؤں کو اس نے کہا؛ "آپ لکھ لیجیے کہ آپ پانچ سات سال بعد کراچی، لاہور، راولپنڈی اور سیالکوٹ میں کہیں بھی مکان خریدیں گے اور آپ کو تجارت کا موقع حاصل ہوگا۔" مزید کہا؛ مودی نے پہلی بار کشمیر پر سخت موقف اپنایا ہے۔ کیونکہ فوج پولٹیكل ول پاور (سیاسی عزم) پر عمل کرتی ہے لہذا ہم یہ خواب لیکر بیٹھے ہیں کہ لاہور جا کر بیٹھیں گے اور کیلاش مان سروور جانے کے لیے چین سے اجازت نہیں لینی پڑے گی۔ ڈھاکہ میں ہم نے اپنے ہاتھ کی حکومت بنا چکے ہیں ۔ اب امید ہے 'اکھنڈ بھارت' کا خواب 2025 تک پورا ہوجائےگا. قارئین کیا آپ جانتے ہیں "اکھنڈ بھارت" کا مطلب کیا ہے؟ اکھنڈ بھارت کا مطلب ہے کہ "ہندوتوا پروجیکٹ" کے تحت نہ صرف پاکستان کو بلکہ نیپال کو بھارت کا حصہ بنایا جائےگا. ...

Hidden qualities of a human being

فطرت نے ہر انسان کو بے شمار خوبیوں سے نوازا ہے ہاں یہ علیحدہ بات ہے کہ بعض اوقات خود انسان بھی اپنی صلاحیتوں سے ناآشنا رہتا ہے تاآنکہ اس کی زندگی میں کوئی ایسا حادثہ رونما ہوتا ہے جس کے ردعمل میں اس کی پوشیدہ صلاحیتیں نکھر کر سامنے آ جاتی ہیں اس کا ایک مطلب یہ بھی لیا جا سکتا ہے کہ کبھی کبھار مسائل بھی اپنے دامن میں انسان کے لیے امکانات اور مواقع لے کر آتے ہیں جسے آپ شر کے بطن سے خیر کے برآمد ہونے کا عنوان بھی دے سکتے ہیں

American City of Centralia is burning from last 57 years

ایسا شہر جو 57 سال سے مسلسل جل رہا ہے امریکا کا شہر سینٹریلیہ (CENTRALIA) ایک ایسا شہر ہے جو پچھلے 57 سال سے مسلسل آگ میں جل رہا ہے۔ یہاں تک کہ کبھی ہزاروں افراد پر مشتمل آبادی والا یہ شہر اسی آگ کی وجہ سے اب بالکل خالی اور سنسان ہوچکا ہے۔ سینٹریلیہ میں اب صرف سات لوگ ہی رہ رہے ہیں اور وہ بھی صرف اپنی ضد کی وجہ سے۔ لیکن اس شہر میں کئی دہائیوں میں یہ آگ کیوں اور کیسے لگی اور آج تک بجھائی کیوں نہیں جاسکی اس کی کہانی بہت ہی دلچسپ ہے۔ 1962 میں سینٹریلیہ نامی اس شہر میں ہزاروں لوگ رہائش پذیر تھے۔ لیکن پھر اس شہر کے لوگ ایک عجیب سے مسئلے میں پھنس گئے۔ شہر میں ہر جگہ اچانک سے دھواں اڑنا شروع ہوجاتا تھا۔ یہ پراسرار دھواں زمین سے نکلتا تھا یہاں تک کہ لوگوں کے گھروں کے اندر دھواں پھیل جاتا تھا۔ جس سے کچھ لوگ سخت بیمار بھی ہونا شروع ہوگئے تھے۔ لیکن یہ بات صرف دھوئیں تک محدود نہیں رہی بلکہ اس شہر کے ہر کونے میں آگ لگنا شروع ہوگئی۔ یہ آگ کہیں بھی لگ جایا کرتی تھی جس کی وجہ سے شہر کے لوگ شدید خوف زدہ ہونے لگے تھے۔ لوگ سمجھنے لگے تھے کہ اس شہر میں جن بھوتوں کا راج ہے اور یہ کام بھی ان...

Functions of human Kidneys

گردوں کے امراض کا باعث بننے والی عام عادتیں: گردے ہمارے جسم میں گمنام ہیرو کی طرح ہوتے ہیں جو کچرے اور اضافی مواد کو خارج کرتے ہیں جبکہ یہ نمک، پوٹاشیم اور ایسڈ لیول کو بھی کنٹرول کرتے ہیں، جس سے بلڈ پریشر معمول پر رہتا ہے، جسم میں وٹامن ڈی کی مقدار بڑھتی ہے اور خون کے سرخ خلیات بھی متوازن سطح پر رہتے ہیں۔ مگر گردوں کے امراض کافی تکلیف دہ اور جان لیوا بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔ گردوں کو ہونے والے نقصان کی علامات کافی واضح ہوتی ہیں تاہم لوگ جب تک ان پر توجہ دیتے ہیں اس وقت تک بہت زیادہ نقصان ہوچکا ہوتا ہے۔ اور افسوسناک امر یہ ہے کہ اکثر لوگ گردوں کے امراض کو دعوت اپنی چند عادات یا سستی کے باعث دیتے ہیں، جو بظاہر بے ضرر ہوتی ہیں مگر ان پر قابو نہ پانا جان لیوا ہوسکتا ہے۔ گردوں کی صحت کے عالمی دن کے موقع پر اپنی ان عادات کے بارے میں جانیں جو اس عضو کو مشکل میں ڈالنے کا باعث بنتی ہیں۔ پیشاب کو روکنا: بروقت اپنے مثانے کو خالی نہ کرنا گردوں کے امراض کی چند بڑی وجوہات میں سے ایک ہے، اگر آپ اکثر پیشاب کو روک کر بیٹھے رہتے ہیں تو اس کے نتیجے میں مثانے میں بیکٹریا کی مقدار میں انتہائی تیزی ...

Karachi

کراچی کیا تھا‘ یہ مجھے ایک سابق امریکی سفارت کار نے بتایا‘ میں2002ء میں سیر کے لیے امریکا گیا‘ میرے دوست مجھے نیویارک میں ایک بوڑھے امریکی سفارت کار کے گھر لے گئے‘ یہ صدر ایوب خان سے لے کر ذوالفقار علی بھٹو تک پاکستان میں تعینات رہا اور جنرل ضیاء الحق کے مارشل لاء کے بعد پاکستان سے لاطینی امریکا ٹرانسفر ہو گیا‘ یہ 2002ء میں ریٹائر زندگی گزار رہا تھا۔ میں اس کی اسٹڈی میں اس کے سامنے بیٹھ گیا ‘ وہ بیتے دنوں کی راکھ کریدنے لگا‘ اس نے بتایا کراچی60ء کی دہائی میں دنیا کے بہترین شہروں میں شمار ہوتا تھا‘ یہ پرامن ترین شہر تھا‘ دنیا جہاں کے سفارت کار‘ سیاح اور ہپی شہر میں کھلے پھرتے تھے‘ ہوٹلز‘ ڈسکوز اور بازار آباد تھے‘ کراچی کا ساحل دنیا کے دس شاندار ساحلوں میں تھا‘ پی آئی اے دنیا کی چار بڑی ائیر لائینز میں آتی تھی‘ یورپ‘ امریکا‘ مشرق بعید‘ عرب ممالک‘ سوویت یونین‘ جاپان اور بھارت جانے والے تمام جہاز کراچی اترتے تھے اور مسافر کراچی کے بازاروں میں ایک دو گھنٹے گزار کر اپنی منزل کی طرف روانہ ہوجاتے تھے‘ شہر میں ڈبل ڈیکر بسیں چلتی تھیں‘ حکومت نے انڈر گرائونڈ ٹرین کے لیے شہر میں کھدائی مکمل کروا...

Relationship

انسانی رشتے ناتے برف کے گالوں کی طرح نرم و نازک ہوتے ہیں جو شک کی ہلکی سی آنچ سے بھی پگھل جاتے ہیں جبکہ اعتماد کی ٹھنڈک ان گالوں کو استحکام اور زندگی بخشتی ہے اب یہ انسان کے اپنے بس میں ہے کہ اگر وہ چاہے تو کئی سال کی کوششوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے اپنے باہمی تعلقات کو شک کے زہر سے بچاتے ہوئے انھیں باقی اور قائم رکھے یا پھر دوسری صورت میں ایک کے بعد ایک رشتہ ضائع کرتا چلا جائے اور بالآخر تنہائیوں کی گھاٹی میں اتر جائے

Promotion of Hate for Islam by Intn Media

مغرب کے معاشرے میں پائی جانے والی اسلام دشمنی کی جڑیں ماضی میں صلیبی جنگوں کے دور تک پہنچتی ہیں۔ مغرب نے عملا تو عیسائیت کو ترک کر دیا۔ لیکن جس طرح اس کی رسومات جیسے ’کرسمس یا ایسٹر‘ وغیرہ باقی ہیں۔ عین اسی طرح اسلام دشمنی انکے عوامی لاشعور کا حصہ ہے۔ مغرب کا ایک عام فرد بہت سادہ مزاج ہے۔ سرمایہ داری کے جبر نے اسے بالکل ایک مشین بنا کر رکھ دیا ہے۔ اُس کی کل عمر بہتر طرز زندگی کی جستجو میں گزر جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اُسے حقائق کے بارے میں جستجو ہوتی ہے نہ ہی تحقیق کی فرصت۔ اُس کے مبلغ سیاسی اور حالات حاضرہ کے علم کا دارومدار میڈیا کے اداروں کی جانب سے مہیا کی جانے والی معلومات پر ہوتا ہے۔ پھر انہیں معلومات کی بنیاد پر وہ اپنی رائے قائم کرتا اور فیصلہ صادر کرتا ہے۔ کہا جا سکتا ہے کہ مغرب میں بسنے والے ایک فرد میں جس چیز کی سب سے زیادہ کمی سیاسی شعور کی ہے۔ ( اس نظام کے تخلیق کاروں کو مطلوب بھی یہی صورتحال ہے۔ مغرب کے بعد ایشیا اور افریقہ میں بھی یہی ماڈل رائج کرنے کی بھرپور کوشش جاری ہے۔) میڈیا میں مسلمانوں کے خلاف مسلسل اور بھوپور نٖرت پھیلائی جاتی ہے۔ ایک دو مستشنیات کے سوا پورے ک...

Man the symbol of Sacrifice

مرد کے کئی روپ 1۔صبح صبح دروازہ کھٹکھٹایا۔ وہ چارپائی سے اٹھے دروازہ کھولا تو سامنے ان کی بڑی بیٹی اپنے دو بچوں سمیت کھڑی تھی۔ "ارے عائشہ تم اس وقت؟ نعمان کہاں ہے؟ چھوڑنے نہیں آیا؟" "انہوں نے مجھے طلاق دے دی ہے بابا" لڑکھڑاتی ہوئی آواز جیسے ہی ان کے کانوں میں پڑی کچھ لمحوں کے لیے جیسے ان پر سکتہ طاری ہو گیا۔ بیٹی کو گلے سے لگایا۔ کچھ بھی پوچھنے کی بجائے اپنی آواز کی کپکپاہٹ پر قابو پاتے ہوئے بولے "بابا ابھی زندہ ہیں میرے بچے بابا ابھی زندہ ہیں۔ ۔ ۔" جوان بیٹی کی طلاق نے ان باریش بزرگ کی کمر توڑ تو دی تھی مگر وہ اپنے آنسو بیٹی سے چھپا کر اسے تسلیاں دینے میں لگ گئے۔ 2۔ سارے راستے وہ یہیں سوچتا آیا کہ کس طرح بیوی کو اپنی ملازمت سے نکالے جانے کا بتائے۔ عید سر پر تھی۔ جیب خالی تھی۔ ملازمت اب پتہ نہیں دوبارہ کب ملنی تھی۔ انہیں پریشانیوں میں گھرا وہ گھر پہنچا۔ "آگئے آپ؟ تھکے ہوں گے۔ آرام کر لیں۔ پھر شام کو شاپنگ کے لیے چلیں گے۔ چند ہی دن رہ گئے ہیں عید سے۔" اس ایک جملے نے ان تمام جملوں کو مات دے دی جو وہ سارے راستے ذہن میں بناتا آیا تھا۔ چہر...

War against Islam & Muslims

مسلم دانشوروں اور تاریخ دانوں سے اس پوسٹ پر تبصرے کی اپیل ذرا سا غور و فکر کیا جائے تو معلوم ہوجائے گا کہ یہ کسی ذہنی مریض کا انفراد ی حملہ نہیں بلکہ ایک انتہاپسند مذہبی جنونی کا پوری پلاننگ سے کیا گیا حملہ ہے جس کے پس منظر میں مکروہ سوچ اور اس کے ساتھ پورا گروہ ملوث ہے. . حملہ آور کی گن ,میگزین اور بلٹ پروف جیکٹ پر مختلف نام اور کچھ واقعات بمعہ تاریخ لکھے ہیں جس کا پس منظر دیکھا جائے تو معلوم ہوگا کہ مغرب میں انتہا پسندی کن حدوں کو چھو رہی ہے.. بندوق کے میگزین پر tours 732 لکھا ہے.. وہی جنگ ٹورس جو تاریخ کی دس سب سے زیادہ فیصلہ کن جنگوں میں سے ایک ہے جس میں خلافت بنو امیہ کے عظیم جرنیل عبدالرحمان الغفیقی کی قیادت میں مسلم لشکر فرانس کے شہر ٹورس میں مغربی فوجوں سے ٹکرایا تھا مگر بدقسمتی سے اس میں مسلم فوجوں کو شکست ہوئی تھی.. تاریخ دانوں کے مطابق اگر اس جنگ میں مسلمان فاتح رہتے تو پورے یورپ پر آج تک مسلمانوں کا قبضہ ہوتا اور تاریخ کا دھارا مختلف ہوتا مگر مغربی فوجوں کے سالار charles  martel کی شجاعت و بہتر حکمت عملی کی بدولت مسلم لشکر پھر کبھی یورپ میں اس سے آگے نہ بڑھ سکے ...

NZ land mosque incident

میرا نہیں خیال کہ فیس بک اس ویڈیو کو فیس بک پہ رہنے دے گی کیوں کہ اب کی بار قتل ہونے والے مسلمان ہیں۔ "چلو اس پارٹی کی ابتدا کرتے ہیں" کا جملہ کہہ کر ایک غیر مسلم دہشت گرد 17 منٹ قتلِ عام کرتا ہے۔ پہلے ایک مسجد میں جاتا ہے وہاں پہ گولیاں برساتا ہے، اس کے بعد دوسری مسجد میں یہ جا کر قتلِ عام کرتا ہے۔ اس پورے عمل کی ویڈیو بناتا ہے اور ساتھ یہ کہتا ہے کہ "مجھے نشانہ لگانے کا تو موقع ہی نہیں مل سکا، وہاں ٹارگٹ ہی اتنے زیادہ تھے"۔ یہ ویڈیو بنا کر وہ دہشت گرد سوشل میڈیا پہ وائرل کرتا ہے اور مغربی دنیا اسے "اسلامو فوبک" یعنی "اسلام سے ڈرا ہوا ایک شخص قرار دیتی ہے" اگر تو مسلمان ہو تو ہمیشہ دہشت گرد ہے بھلے اس کے ہاتھ سے چاقو ہی برآمد ہو جائے۔ اور اگر غیر مسلم ہے تو اسے دماغی مریض یا اسلامو فوک جیسے ہلکے پھلکے نام دے کر معاملہ نبٹا دیا جاتا ہے۔ میرا مغرب کے تمام ممالک سے سوال ہے کہ کیا کوئی ڈرا ہوا شخص بھی 27 افراد کو قتل کر سکتا ہے منافقوں؟ مجھے مغرب کے دہرے معیار پہ قطعی حیرت نہیں البتہ غصہ ضرور ہے۔ منافقت کی انتہا ہے کہ وہ اپنے لوگوں کو دہشت گرد قرا...

Revised Finance Bill

ترمیمی فنانس بل منظور نافذ ہو گیا،صدر مملکت عارف علوی کی منظوری کے بعد ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، لگژری گاڑیوں اور اسمارٹ موبائل فونز پر ڈیوٹی کی شرح میں اضافہ، نان فائلرز کو گاڑیاں خریدنے کی اجازت مل گئی۔ فائلرز کو اپنے چھوٹے کاروبار کو وسعت دینے کے لیے متعدد مراعات ملیں گی، فائلرز کے لیے بینک سے رقم نکلوانے پر ود ہولڈنگ ٹیکس مکمل ختم کر دیا گیا ، ترسیلات زر کی وصولی پر نان فائلرز کو بھی ود ہولڈنگ ٹیکس کی چھوٹ دے دی گئی۔ ترمیمی فنانس بل میں بطورخام مال استعمال ہونے والی 53اشیا پر کسٹم ڈیوٹی ختم کردی گئی جو 5 سے 6 فیصد تھی، خام مال کی 220درآمدی اشیاء پر عائد5فیصد اضافی کسٹم ڈیوٹی کم کرکے 3فیصد کر دی گئی۔ ٹیکسٹائل، پلاسٹک، چمڑے ، شمسی توانائی، الیکٹرانکس، فارماسیوٹیکل اور دیگرشعبوں میں استعمال ہونے والی 83اشیا پر عائدریگولیٹری ڈیوٹی بھی ختم کر دی گئی، برآمدی صنعت کو 6ارب 80کروڑڈالرکاریلیف ملے گا۔ نیوزپرنٹ پرعائد5فیصدکسٹم ڈیوٹی بھی ختم کر دی گئی۔ کینسرکے علاج کے دوران بڑی آنت کے ساتھ منسلک کیے جانے والے بیگ کی درآمدپرڈیوٹی اور ٹیکس بھی ختم، ہرمریض کو ہفتہ وار 150...

Love never die

محبت مر نہیں سکتی۔۔۔۔  ڈاکٹر نزیر تبسم اپنے کتاب میں اپنی شریک حیات جو اب اس جہاں فانی میں نہیں رہی کے بارے میں لکھتے ہیں"ایک بار ایسا ہوا کہ ہم دونوں میں چھوٹی سی بات پر بڑی لڑائی ہو گئی،گھر کی بیسمنٹ میں،میں بیڈ پر سوتا اور وہ نیچے زمین پر،گرمیوں کی رات تھی ،ھم دونوں اپنی اپنی جگہ سو گئے ۔آدھی رات کو مجھے پیاس لگی،واٹر کولرپاس ہی میز پر پڑاتھا میں نے خود آٹھ کرگلاس بھر،پانی پیا،اچانک مڑکے دیکھا تو وہ اٹھ کر بیٹھی ہوئی تھی اور عجیب نظروں سے مجھے دیکھ رہی تھی،غصے سے بولی۔۔۔۔۔۔۔آپ نے پانی خود کیوں پیا؟میں نے بھی غصے اور اکڑپن سے کہا،ہاتھ پاؤن سلامت ہیں،مفلوج نہیں ھوں خود آٹھ کر پانی پی سکتا ہوں،قریب آکر میرا گریبان پکڑلیا بولی۔۔۔۔۔ایک بات غور سے سنو!لڑائی جھگڑااپنی جگہ پرلیکن تمھیں میں اپنا حق اور خوشی نہیں چھیننے دونگی،پتہ ہے آپ کو پانی دیتے ھوئے مجھے کتنی خوشی ھوتی ہے،بھلے سے بات چیت بند کیوں نہ ہو،پانی آپ خود نہیں پئیں گے،اس کی آنکھیں نم ناک تھیں،میں نے اسے گلے سے لگالیا اور لڑائی ختم ہوگئی،اور اب روزانہ رات کو تین چار بار آٹھ کر جب میں خود پانی پیتا ہوں تو سامنے دیوار پر لگی ...

Long live ...Pakistan Armed Forces.....

ذوقِ خدائی  ۲۶ فروری ۲۰۱۹ کو افواج پاکستان کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے کہے ہوئے الفاظ، اللہ کے فضل سے اس دن کی تاریخ ، اس سے اگلے دن کی حیران کن تقدیر اور آنے والے دور کی تصویر بن کر دنیا کے لئے ایک واضع پیغام بن گئے ہیں کہ پاکستان کوئی عام ملک نہیں ہے، پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور پاکستان پرسایہءخدائے ذوالجلال ہے۔ بھارت کو مخاطب کرتے ہوئےجنرل آصف غفور صاحب کے تاریخی الفاظ : ’’اللہ تعالی کی ذات بڑی ہے۔ بڑی بات نہیں کرنی چاہیے۔ آئیں اکیس منٹ رہ کے دکھائیں پاکستان کی فضائی حدود میں۔ جواب، ہمارے منتخب شدہ وقت اور ہدف پر آئے گا۔ جہاں کہیں بھی ہماری سول ، ملٹری قیادت فیصلہ کرے گی۔ اور حقیقت یہ ہے کہ فیصلہ کر چکی ہے۔ اب تمھاری باری ہے۔ ہمارے حیرت انگیز (جواب ) کا انتظار کرو‘‘ ان الفاظ نے پوری قوم کے دل جیت لئے اور افواج پاکستان پر قوم کا اعتماد دشمن کی جنگی وسعت پر غالب آگیا۔ پھر ۲۷ فروری کو دنیا نے جو کچھ دیکھا، جس طرح چیلنج کر کے ہمارے شاہینوں نے بھارتی جہاز تباہ کئے اور ان کے پائلٹ کو گرفتار کر کے اس پیغام کے ساتھ واپس کیا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے ۔ اوقات م...

Terrorists attack on Muslims in Nzland

نیوزی لینڈ میں کوئی دہشتگردی نہیں ہوئی ۔ دنیا بھر کا میڈیا اٹھا کر دیکھ لیں ، نیوزی لینڈ میں مسجد میں صرف شوٹنگ ہوئی ہے ۔ اور شوٹر نے شوٹنگ گیم کھیلتے ہوئے ویڈیو لائیو سٹریمنگ سے پوری دنیا کو مسجد میں لوگوں کو ٹارگٹ کرتے ہوئے بھی دکھایا۔ آپ پوری دنیا کا میڈیا اٹھا کر دیکھ لیں، نیوزی لینڈ میں کوئی دہشتگردی نہیں ہوئی۔ ہاں البتہ ایک گن مین نے شوٹنگ کی ہے۔ جو کہ بہت افسوسناک واقعہ ہے وغیرہ وغیرہ۔ دہشتگرد تو عراقی، افغانی ، شامی ، عربی، فلسطینی اور کشمیری مسلمان ہیں۔ ایک لاکھ سے زائد پاکستانی شہید ہوگئے ، پھر بھی بھارت اور دنیا کی نظر میں پاکستانی ہی انتک وادی اور دہشتگرد ہیں ۔  سب سے پہلے تو ہر مسلمان اسلام پر شرمندہ شرمندہ سا رہنا چھوڑ کر اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرے اور جھوٹے صیہونیوں سے مرعوب ہونا چھوڑ کر اپنی تاریخ پر فخر اور شناخت کو پھر سے زندہ کرے ۔ یہ حقیقت مت بھولیں کہ اسلام کا دنیا پر غلبہ رہا ہے، اسلام نے ہی دنیا کو امن و سلامتی، تہذیب و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا۔ جب صیہونی دنیا میں جہالت کے اندھیرے تھے، تب دنیا میں اسلام کی روشنی سے ہی علم و فلسفے اور سائنس و...

Luck or hard work

انسان سوچتا کچھ ہے اور ہوتا کچھ اور ہے جس پر تو کبھی خود انسان بھی تلملا کر رہ جاتا ہے بعض لوگ ان غیر متوقع نتائج کو اپنے مقدر کا نام دے کر یا تو خاموش ہو جاتے ہیں اور یا پھر زندگی کی دوڑ میں اپنے قدموں کی رفتار بڑھا کر منزل مقصود پانے کی کوشش کرتے ہیں      یقیناً مقدر بھی ایک حقیقت ثابتہ ہے جس کے مظاہر زندگی کے ہر ہر موڑ پر بکھرے پڑے ہیں کچھ لوگ تھوڑی سی کوشش سے اپنی زندگی کو گل گلزار بنا لیتے ہیں جبکہ باقی بچ جانے والے لوگ سالہا سال کی اپنی شبانہ روز کوششوں کے باوجود بھی اچھے لقمے کے لیے ترستے رہتے ہیں      کوشش اور مقدر کے اس کھیل میں، مقدر چند لوگوں کو بام عروج تک پہنچا پاتا ہے لیکن محنت اور کوشش کے ذریعے زمانے تسخیر کرنے والوں سے پوری انسانی تاریخ بھری پڑی ہے

Qualities of Skilled Radio Jokey....RJ

Qualities Of Skilled RJ Radio Jockey (RJ) is in itself very catchy and charming word that have a world of words enclosed in it. Yes, it is an RJ who turns the words into feelings and emotions by using their impressive vocals and flawless communication skills. RJ is someone who has to give a spirit to the words and make a way towards the heart of his audience. Apparently RJ just require a microphone in a highly technical studio for presenting his stuff but, No..!!! In reality the RJ have to be quite clear about his thoughts, should be passionate about his work and have to work pretty hard for presenting his thoughts and content to the listeners. Few basic points which should be kept in mind for having magnanimous Radio presenting skills are, Creativity As Fm industry have become so accelerated that the RJs are supposed to speak promptly while presenting the show without having any hard core script, so it is very important for a person to have a fertile and creative mind whic...

I don't like Burger

مُجھے برگر نہیں پسند... آج پھر گھر پر سبزی پکی تھی اور میرا دل برگر کھانے کو تھا، گھر سے نکلا مکڈونلڈ پر لمبی لائن میں میں کھڑا اپنی باری کا انتظار کر رہا تھا کہ اچانک پاس والی دیوار کے سائے میں ایک شخص آبیٹھا جو غالباً مزدور تھا اور ایک رومال سے دو سُوکھی روٹیاں نکالیں روٹیاں کھولیں تو اندر ہری مرچ کا اچار تھا سامنے روٹی کھول کر رکھی اور ہاتھ اُٹھا کر دُعا مانگی اور نوالہ توڑا، میں اُسے غور سے دیکھنے لگا... اس کے ہر لقمے پر اسکے چہرے پر ایک عجیب خوشی اور شکر محسوس ہو رہا تھا، اتنے میں ایک اور مزدور آکر اس کے پاس دیوار کے سائے میں بیٹھ گیا اور اپنے رومال سے روٹی نکالی لیکن اسکی روٹی میں اچار بھی نہ تھا تب اس پہلے مزدور نے کھاتے ہوئے اپنی روٹی کا اچار اس کی روٹی میں رکھ کر کہا.... "میرا پیٹ فُل ہوگیا تھا اچھا کیا جو تم اچار نہیں لائے ورنہ میرا ضائع ہو جانا تھا" بس یہ وہ آخری الفاظ تھے جو میں نے غور سے سنے بھی اور دیکھا بھی.... اتنے میں آواز آئی، جی سر آپکا آرڈر کیا ہے؟ میں نے مکڈونلڈ کے سٹاف کی طرف دیکھا تو میری آنکھوں سے آنسو نکل رہے تھے اور منہ میں ایک لفظ نہیں تھا بس اتن...

Message for youth of today

*📌زلیــخا تو بہــت ہیں ، تم یوســف بنو :* آج کے نوجوانوں کیلیئے زبردست تحریر - والد صاحب نے فرمایا : بیٹا .....!! کبھی کسی کی عزت سے مت کهیلنا ۔ کہیں ایسا نہ ھو ۔ کسی کی بیٹی تمہارے احساسات کے لیئے رف کاپی ھو جائے ۔ ایک ﺭﻭﺯ میں نے اپنے والد کی ان تمام ﻧﺼﯿﺤتوں کا جواب طنزیہ مسکراہٹ کے ساتھ اس طرح دیا کہ : ان باتوں کا دور گزر گیا ھے ۔ بابا جان ۔۔۔۔۔ !! آج کے دور کی لڑکیاں خود چل کر آتی ہیں ۔ اور وہ تو خود  ایسا چاہتی ہیں ______ میرے والد نے میری آنکهوں میں آنکهیں ڈال کر کہا : بیٹا ﺯﻟـﯿـﺨـﺎ بہت ﺯﯾﺎﺩﻩ ہیں ۔ مگر ۔۔۔۔۔ آپ " ﯾـﻮﺳـﻒ " بن جائو ۔۔۔۔۔ !! جیسے  ھی میں نے یہ جملہ سنا ۔  میرے رونگھٹے کهڑے ہوگئے ۔ قینچی کی طرح چلتی زبان بند ہوگئی ۔ میرے پاس اب کوئی بھی جواب نہیں تها... جو بابا جان کے سامنے پیش کر سکتا ۔ ﻭﺍقعی وہ ﺣﻖ  اور سچ کہہ رھے تهے ۔ ہمیشہ ﺯﻟـﯿـﺨـﺎ ﺯﯾﺎﺩہ رھی ہیں اور ہیں ؛ مجهے چاھیئے کہ میں " ﯾـﻮﺳـﻒ " بنوں ۔۔۔۔۔ تیرے یـــــوســـــف بننے سے ، زلیخـــــا بهی  ہوش و حواس میں آ جائیگی _________

200 days of PTI Govt Analysis by Hammad Azhar

The worst case of inaccurate numbers and half-truths was presented by Muhammad Zubair in his cooked up 18 points about Pak's economy under PTI msg. Below is its reality; 1) More than 400 development projects shut down? Pmln included hundreds of projects in PSDP without allocating even 5% funds for it. It was nothing but a political gimmick in election year. PTI removed those unapproved projects from PSDP as it mere fluff. 2) Gas Tarriffs have increased by 143%? A classic half-truth. Gas Tarriffs are cascaded with a 10% increase for lowest consumer group and a 143% increase for highest income groups. Govt is bound to notify OGRA prices within 15 days which pmln govt did not do for 2.5 years leading to losses above Rs 150 billion in 2 years. 3) Electricity Tarriff has increased by PKR 2.70? Same cascading as Gas. Highest tarriff increase for highest income groups and no increase for 70% of the consumers falling in the lowest consumption bracket. Power sector losses increased by R...

PTI Govt 200 days... Analysis by Muhammad Zubair

*PTI Government Completes 200 Days*: 1- More than 400 development projects have been shut down 2- Gas tariffs have increased 143% 3- Electrify tariffs for domestic users increased by PKR 2.70 4- Decrease of USD 1.75 billion in foreign reserves 5- News taxes, worth PKR 178.00 billion, imposed in Mini Budget 6- Internal and external debt volume increased by PKR 2,000.00 billion 7- inflation gone up to 8.2% - almost double from last year 8 - policy rate gone up to 10.25% from 5.75% last year 9 - tax revenue growth worst in 20  years. 10 - GDP growth in a fast decline with large scale manufacturing in negative, agriculture growth almost stagnant. 11- Fiscal deficit widens significantly compared to last year. Expenditure also significantly goes up. 12 - Circular Debt gone up from 1.1 tr to 1.6 tr - fastest increase in our history. 14. - at the end of June, PTI govt will post the highest fiscal deficit (amount wise ) in our history. 15 - in spite of massive devaluation, e...

Smile and Silence

Successful people have two things on their lips, "smile and silence". Smile can solve a problem,  Silence can avoid problems. Sugar and salt may be mixed together but ants reject the salt and carry away only the sugar. Select the right people in life and make your life better and sweeter. If you fail to achieve your dreams, change your ways not your God. Remember, trees change their leaves and not their roots. You will never reach your destination if you stop and throw stones at every dog that barks. Haters will see you walking on water and say its because you can't swim. Even if you dance on water, your enemies will accuse you of raising dust. Make it your ambition to live a quiet life, to mind your own business and to work with your own hands. Remember, don’t ever wrestle with a pig. You’ll both get dirty, but the pig will enjoy it. -- Be Inspired and have a great time