Posts

Showing posts from 2022

Last days of M.A.Jinnah

 *قاٸداعظم مُحَمَّد علی جناحؒ کے زیارت کے قیام کے زمانے کی بات ہے کہ ڈاکٹر کرنل الٰہی بخش نے محترمہ فاطمہ جناح سے پوچھا: ’آپ کے بھائی کو کچھ کھانے پر کیسے آمادہ کیا جائے، ان کی خاص پسند کا کوئی کھانا بتائیں۔* *فاطمہ جناح نے بتایا کہ بمبئی میں ان کے ہاں ایک باورچی ہوا کرتا تھا جو چند ایسے کھانے تیار کرتا تھا کہ بھائی ان کو بڑی رغبت سے کھاتے تھے، لیکن پاکستان بننے کے بعد وہ باورچی کہیں چلا گیا۔ انھیں یاد تھا کہ وہ لائل پور (موجودہ فیصل آباد) کا رہنے والا تھا اور کہا کہ شاید وہاں سے اس کا کچھ اتا پتا مل سکے, یہ سن کر ڈاکٹر صاحب نے حکومتِ پنجاب سے درخواست کی کہ اس باورچی کو تلاش کر کے فوراً زیارت بھجوایا جائے۔ کسی نہ کسی طرح وہ باورچی مل گیا اور اسے فوراً ہی زیارت بھجوا دیا گیا تاہم قاٸداعظم مُحَمَّد علی جناحؒ کو اس کی آمد کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔* *کھانے کی میز پر انھوں نے اپنے مرغوب کھانے دیکھتے ہوئے تعجب کا اظہار کیا اور خوش ہو کر خاصا کھانا کھا لیا۔* *قاٸداعظم مُحَمَّد علی جناحؒ نے استفسار کیا کہ آج یہ کھانے کس نے بنائے ہیں تو ان کی بہن نے بتایا کہ حکومتِ پنجاب نے ہمارے بمبئ...

Friendship with Allah

 پڑھیے گا ضرور مزہ نا آئے تو کہنا *ہماری تاریخ میں بہت بڑا خوبصورت نام عبداللہ بن زید رحمۃ اللہ علیہ کا ہے۔ آپ نے ساری زندگی نکاح نہیں کیا، جوانی گزر گئی بڑھاپا آیا ایک دن بیٹھے حدیث مبارکہ پڑھ رہے تھے تو اس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان پڑھا جس کا مفہوم یہ تھا کہ:* *"جنت میں کوئی اکیلا نہیں ہو گا جو نکاح کی عمر میں نہیں پہنچا یا پہنچا بھی تو کسی وجہ سے نہیں ہوا اور وہ مسلمان ہی مرا تو اللہ مسلمان مردوں اور عورتوں کا جنت میں آپس میں نکاح کر دے گا"۔* *جب یہ حدیث پاک پڑھی تو دل میں خیال آیا کہ یہاں تو نکاح نہیں کیا تو جنت میں ہونا ہی ہونا ہے تو جنت میں میری بیوی کون ہو گی دعا کی کہ یا اللہ مجھے دکِھا تو سہی جنت میں میری بیوی کون ہو گی؟*  *پہلی رات دعا قبول نہیں ہوئی دوسری رات بھی دعا قبول نہیں ہوئی تیسری رات دعا قبول ہو گئی، خواب میں کیا دیکھتے ہیں کالے رنگ کی عورت ہے حضرت بلال حبشی کے دیس کی رہنے والی حبشہ کے دیس کی اور وہ کیا کہتی ہے کہ:* *"میں میمونہ ولید ہوں اور میں بصریٰ میں رہتی ہوں"۔* *پتہ مل گیا آنکھ کھلی حضرت کی تہجد کا وقت تھا نوافل پڑھے نماز...

Insects & Science

 ﺳﺎﺋﻨﺲ ﺍﻭﺭ ﭨﯿﮑﻨﺎﻟﻮﺟﯽ ﮐﯿﺎ ﺁﭖ ﺟﺎﻧﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺑﺎﺭﺵ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﮨﯽ ﭼﯿﻮﻧﭩﯿﻮﮞ ﮐﯿﺴﮯ ﭘﺘﮧ ﭼﻞ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯﮐﮧ ﺑﺎﺭﺵ ﮨﻮﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﮨﮯ؟ ﺁﺝ ﮨﻢ ﺁﭖ ﮐﻮﭼﯿﻮﻧﭩﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﺴﮯ ﮨﯽ ﮐﭽﮫ ﺣﻘﺎﺋﻖ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﺑﺘﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ۔ ﭼﯿﻮﻧﭩﯿﻮﮞ ﺳﮯ ﻣﺘﻌﻠﻖ ﺳﻮﺭۃ ﻧﻤﻞ ﮐﯽ ﺁﯾﺖ ﻧﻤﺒﺮ 17 ﺍﻭﺭ 18 ﻣﯿﮟ ﺍلله ﮐﺎ ﺍﺭﺷﺎﺩ ﮨﮯ ﮐﮧ : ‘ ﺍﻭﺭ ﺳﻠﯿﻤﺎﻥؑ ﻧﮑﻠﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﭘﻮﺭﮮ ﻟﺸﮑﺮ ﮐﻮ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﺴﺎﻥ،ﺟﻦ ﺍﻭﺭﺗﻤﺎﻡ ﺟﺎﻧﻮﺭﺗﮭﮯ،ﻓﻮﺝ ﺑﻨﺪﯼ ﮐﯿﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﻟﮕﮯ۔ﯾﮩﺎﮞ ﺗﮏ ﮐﮧ ﻭﮦ ﮔﺰﺭﮮ ﻭﺍﺩﯼ ﻧﻤﻞ ﺳﮯ،ﺟﻮ ﭼﯿﻮﻧﭩﯿﻮﮞ ﮐﯽ ﻭﺍﺩﯼ ﺗﮭﯽ،ﺍﯾﮏ ﭼﯿﻮﻧﭩﯽ ﻧﮯ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﭼﯿﻮﻧﭩﯽ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ ﺍﮮ ﭼﯿﻮﻧﭩﯿﻮﮞ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﮔﮭﺲ ﺟﺎﺅ،ﮐﮩﯿﮟ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺳﻠﯿﻤﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻓﻮﺟﯿﮟ ﻧﮧ ﭘﯿﺲ ﮈﺍﻟﯿﮟ ،ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺧﺒﺮ ﺑﮭﯽ ﻧﮧ ﮨﻮ،ﺍﻭﺭ ﺳﻠﯿﻤﺎﻥ ؑ ﻧﮯ ﺟﺐ ﺍﺱ ﭼﯿﻮﻧﭩﯽ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﺳﻨﯽ ﺗﻮ ﻣﺴﮑﺮﺍﺋﮯ ﺍﻭﺭﺍﭘﻨﮯ ﻟﺸﮑﺮ ﮐﺎ ﺭﺥ ﻣﻮﮌ ﻟﯿﺎ۔ ’ ﭼﯿﻮﻧﭩﯿﺎﮞ ﺣﻀﺮﺕ ﺳﻠﯿﻤﺎﻥ ؑ ﺳﮯ ﺑﺎﺕ ﮐﺮﺗﯽ ﺗﮭﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍلله تعالى ﻧﮯ ﺳﻠﯿﻤﺎﻥؑ ﮐﻮ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﺳﻤﺠﮭﻨﮯ ﮐﯽ ﺻﻼﺣﯿﺖ ﺑﮭﯽ ﺩﯼ ﺗﮭﯽ۔ﺟﻮ ﺑﺎﺕ ﻗﺮﺁﻥ ﻧﮯ ﭼﻮﺩﮦ ﺳﻮ ﺳﺎﻝ ﭘﮩﻠﮯ ﺑﺘﺎﺋﯽ،ﺁﺝ ﮐﯽ ﺟﺪﯾﺪ ﺳﺎﺋﻨﺲ ﻣﺨﺘﻠﻒ ﺗﺠﺮﺑﺎﺕ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﺱ ﻧﺘﯿﺠﮯ ﭘﺮ ﭘﮩﻨﭽﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﭼﯿﻮﻧﭩﯿﺎﮞ ﺍﯾﮏ ﺯﺑﺮﺩﺳﺖ ﻣﻌﺎﺷﯽ ﺳﺴﭩﻢ ﻣﯿﮟ ﺭﮨﺘﯽ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﺗﻨﮯ ﻣﺸﮑﻞ ﺳﺴﭩﻢ ﺳﮯ ﺑﺎﺕ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﻋﻘﻞ ﺩﻧﮓ ﺭﮦ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ۔ ﺳﺎﺋﻨﺲ ﻧﮯ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﭼﯿﻮﻧﭩﯿﺎﮞ ﺁﻭﺍﺯ ﺳﮯ ﺑﺎﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﯿﮟ ﺑﻠ...

Theme of life. Distribute happiness

 *سبق آموز تحریر* ایک عالم اپنے ایک شاگرد کو ساتھ لئے کھیتوں میں سے گزر رہے تھے۔ چلتے چلتے ایک پگڈنڈی پر ایک بوسیدہ جوتا دکھائی دیا۔ صاف پتہ چل رہا تھا کہ کسی بڑے میاں کا ہے۔ قریب کے  کسی کھیت کھلیان میں مزدوری سے فارغ ہو کر اسے پہن کر گھر کی راہ لیں گے۔ شاگرد نے جنابِ شیخ سے کہا؛ حضور! کیسا رہے گا کہ تھوڑی دل لگی کا سامان کرتے ہیــــں۔ جوتا ادھر ادھر کر کے خود بھی چھپ جاتے ہیــــں۔ وہ بزرگوار آن کر جوتا یہاں نہ پائیں گے تو ان کا ردِ عمل دلچسپی کا باعث ہو گا۔  شیخ کامل نے کہا؛ بیٹا اپنے دلوں کی خوشیاں دوسروں کی پریشانیوں سے وابستہ کرنا کسی طور بھی پسندیدہ عمل نہیـں۔ بیٹا تم پر اپنے رب کے احسانات ہیــــں۔ ایسی قبیح حرکت سے لطف اندوز ہونے کے بجائے اپنے رب کی ایک نعمت سے تم اس وقت ایک اور طریقے سے خوشیاں اور سعادتیں سمیٹ سکتے ہو۔ اپنے لئے بھی اور اس بیچارے مزدور کے لئے بھی۔ ایسا کرو کہ جیب سے کچھ نقد سکے نکالو اور دونوں جوتوں میں  رکھ دو۔ پھر ہم چھپ کے دیکھیں گے جو ہو گا۔  شاگرد نے تعمیل کی اور استاد و شاگرد دونوں جھاڑیوں کے پیچھے دبک گئے۔  کام ختم ہوا، بڑے می...

Bank Corrupt Sri Lanka

 سری لنکا دیوالیہ ہوچکا ہے، عوام خوراک ،ادویات، پیٹرول سمیت دیگر اشیائے ضروریہ سے محروم ہیں، عالمی رپورٹ کے مطابق صرف سری لنکا کو ہی بدترین صورتحال کا سامنا نہیں،دیگر جنگ زدہ معاشی بحران اور دیگر مسائل کا شکار ممالک بھی دیوالیہ کے دہانے پر کھڑے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پہلے کرونا وبا اور پھ روس یوکرین جنگ کے باعث پیدا شدہ صورتحال نے غریب ممالک سے لے کر امیر ممالک تک سب کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے اور عالمی مارکیٹ میں اجناس اور توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، بلند شرح سود نے غریب ممالک کو دیوالیہ کے دہانے پر کھڑا کردیا ہے۔ عالمی کساد بازاری کی صورتحال نے امیر ممالک پر بھی دباؤ بڑھادیا ہے،جس کے باعث ان کیلئے غریب ممالک کو ہنگامی امداد فراہم کرنا بھی پہلے سے کہیں زیادہ مشکل ہے،ارجنٹینا، یوکرین، تیونس، مصر، گھانا، کینیا، ایتھوپیا اور بیلاروس دیوالیہ کا شکار ہونے جارہے ہیں۔ ارجنٹائن غیرمستحکم قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے، اور اس کی کرنسی ‘پیسو’ اب بلیک مارکیٹ میں تقریباً 50 فیصد کی رعایت پر ٹریڈ کررہی ہے،ملک کے ذخائر انتہائی کم ہیں اور بانڈز کی تجارت ڈالر میں صرف 20 سینٹ پر ہوتی ہے ...

Free & Fair Elections in Pakistan

 1970ء کے الیکشن کے بعد پاکستان میں کبھی بھی  free and fair الیکش نہیں ہوئے.  اگر ہو جائیں تو بعد میں ان کے  نتائج میں حسبِ ضرورت ردو بدل کر دیا جاتا ہے.  تاکہ من پسند افراد کو اقتدار منتقل کیا جا سکے.  یہی وجہ ہے کہ  پاکستان میں کبھی بھی جمہوری حکومت قائم نہیں ہو سکی.  بلکہ مل ملا کر  موزوں افراد کو اقتدار دے دیا جاتا ہے.  اس کھیل میں ملکی ترقی اور خوشحالی کو پس پشت ڈال کر صرف حکومت چلانے اور اپنے ذاتی مفادات کو پیش نظر رکھا جاتا رہا ہے.  اب تو یہ بات پوری دنیا کے ممالک کے سامنے عیاں ہو گئی ہے کہ  پاکستانی سیاست دانوں کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے.  کسی بھی ملک کی قیادت اپنے ملک اور اپنی home land  سے بے وفا نہیں ہوتی.  لیکن پاکستان کی گزشتہ تاریخ بتاتی ہے کہ  پاکستان کے صاحب اختیار سیاستدانوں نے قومی مفاد کا تحفظ نہیں کیا.  اس کے نتیجے میں 1948ء  میں ذوالفقار علی بھٹو کے والد  سر شاہ نواز بھٹو کی نا اہلی کی وجہ سے  جونا گڑھ و منادر جو پاکستان کی حصہ تھا.  اس پر انڈیا...

Wife till last breath

 🦋۩ஜ▬▬▬▬▬▩ 👈 *وہ آخری سانس تک میری بیوی ہے* 👉 ایک 50سالہ بوڑھا انگوٹھے پر مرہم پٹی کرانے آیا وہ بار بار جلدی کرنے کا کہہ رہا تھا، ڈاکڑ نے وجہ پوچھی تو اس نے کہا بیٹا میں آٹھ بجے دوسرے ہسپتال پہنچتا ہوں۔ آندھی ہو، سیلاب ہو، بارش ہو، سردی ہو، گرمی ہو، میں کبھی لیٹ نہیں ہوا اور آج بھی نہیں ہونا چاہتا۔ ڈاکٹر نے پوچھا بابا جی ہسپتال میں آپ کا کون ہے؟ بابا جی نے بتایا کہ میں روز صبح آٹھ بجے ہسپتال پہنچ کر اپنی بیوی کو اپنے ہاتھ سے ناشتہ کرواتا ہوں وہ 5 سال سے بیمار ہے، ڈاکڑ نے پوچھا اسے کیا ہوا؟ بابا جی بولے، اس کی یاداشت کھو گئی ہے وہ سب کچھ بھول گئی ہے اپنا نام تک اسے یاد نہیں، کسی کو بھی نہیں پہچانتی اور بولنا بھی چھوڑ دیا  ہے۔ ڈاکٹر نے پوچھا جب آپ کی بیوی آپ کو نہیں پہچان سکتی وہ آپ میں اور وارڈ بوائے میں کوئی فرق نہیں کر سکتی ہے تو آپ روز آٹھ بجے یہ تکلیف کیوں اٹھاتے ہیں۔ باباجی بولے، میں اس کا قرض دار ہوں، 50 برس میں اس نے مجھے روزانہ آٹھ بجے ناشتہ کروایا تھا، ہمارے ہاں نوکروں اور خادموں کی کمی نہیں تھی مگر سردی، گرمی، بارش ہو یا آندھی ہو وہ ساڑھے چھ بجے جاگتی اور اپنے ہاتھ...

Quality Education

 *کوالٹی ایجوکیشن چاٸنہ اپنے پراٸمری اور سکینڈری سکول کےبچوں کو جنرل لیبر سکلز یعنی مزدوری کرنے کی مہارتیں جس میں میں گھر کے انتظام کے متعلق جیسا کہ صفاٸی کرنا، کھانا پکانا ، چیزوں کو منظم کرنے اور سٹور کرنے کے علاوہ  ذرعی مہارتیں اور مینیوفیکچرنگ مہارتیں شامل ہیں سکھا رہا ہے۔* *جسکا مقصد بچوں کو کتابی علم کے علاوہ مینول لیبر اور عملی کام کرنے کی ترغیب دینا شامل ہے ۔* *اسی تعلیم کو دنیا کوالٹی ایجوکیشن کہتی ہے ۔* *تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے بچے کھیتوں میں جاکر خود کام کر رہے ہیں تھریشر پر چاول نکال رہے ہیں کھانا پکانا سیکھ رہے ہیں فیکٹری میں کام کر رہے ہیں ۔* *اس کے برعکس تیسری دنیا کے غریب ترین ملکوں میں شامل پاکستان یعنی ہمارے ہاں دیکھا جاۓ تو ہم کاہل اور ڈگری ہولڈر بے کار ترین نسل تیار کر رہے ہیں ۔* *پڑھاٸی کرنے والے بچے کسی کام کو ہاتھ  نہیں لگاتے نتیجہ کے طور پر ساری عمر بےکار ہی رہتے ہیں کاغذی ڈگری حاصل کر کے تعویذ بنا کر گلے میں لٹکا کر نوکری کیلئے پھرتے رہتے ہیں اگر نوکری نہ ملے تو مزدوری کرنے کو اپنی توہین سمجھتے ہیں آخر کار آعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے زعم میں خود...

Comfort Zone

 کمفرٹ زون سے نکلنے کی کوشش کریں* کسی گاوں میں تین بھائی رہتے تھے. ان کے گھر پر پھل کا ایک درخت تھا جسکا پھل بیچ کر یہ دو وقت کی روٹی حاصل کرتے تھے. ایک دن کوئی اللہ والا انکا مہمان بنا. اُس دن بڑا بھائی مہمان کے ساتھ کھانے کیلئے بیٹھ گیا اور دونوں چھوٹے بھائی یہ کہہ کر شریک نہ ہوئے کہ ان کو بھوک نہیں ہے۔ مہمان کا اکرام بھی ہو گیا اور کھانے کی کمی کا پردہ بھی رہ گیا آدھی رات کو مہمان اٹھا جب تینوں بھائی سو رہے تھے ایک آری سے وہ درخت کاٹا اور اپنی اگلی منزل کی طرف نکل گیا. صبح اس گھر میں کہرام مچ گیا سارا اہل محلہ اس مہمان کو کوس رہا تھا جس نے اس گھر کی واحد آمدن کو کاٹ کر پھینک دیا تھا. چند سال بعد وہی مہمان دوبارہ اس گاوں میں آیا تو دیکھا اس بوسیدہ گھر پر جہاں وہ مہمان ہوا تھا اب عالیشان گھر بن گیا تھا ان کے دن بدل گئے تھے. تینوں بھائیوں نے درخت کے پھل نکلنے کے انتظار کی اُمید ختم ہونے پر زندگی کیلئے دوسرے اسباب کی تلاش شروع کر دی تھی اور اللہ نے ان کو برکت عطا فرما دی. جب بھی ہم پر دنیا میں اسباب کا کوئی دروازہ بند ہو جاتا ہے تو ہماری بھی زندگی میں ایک زلزلہ سا آجاتا ہے ہم سمجھتے...

Zip your lips or speak as like this

 رومی نے گفتگو کے تین دروازے بتائے تھے !  آپ کہا کرتے تھے !  آپ کا کلام جب تک ان تین دروازوں سے گزر نہ جائے آپ اس وقت تک اپنا منہ نہ کھولیں !  آپ اپنی گفتگو کو سب سے پہلے سچ کے دروازے سے گزاریں  اپنے آپ سے پوچھیں آپ جو بولنے لگے ہیں کیا وہ سچ ہے؟ اگر اس کا جواب ہاں آئے تو پھر آپ اس کے بعد اپنے کلام کو اہمیت کے دروازے سے گزاریں.  آپ اپنے آپ سے پوچھیں! آپ جو کہنے جا رہے ہیں کیا وہ ضروری ہے؟ اگر جواب ہاں آئے تو آپ اس کے بعد اپنے کلام کو مہربانی کے دروازے سے گزاریں  آپ اپنے آپ سے پوچھیں ! کیا آپ کے الفاظ نرم اور لہجہ مہربان ہے؟ اگر لفظ نرم اور لہجہ مہربان نہ ہو تو آپ خاموشی اختیار کریں خواہ آپ کے سینے میں کتنا ہی بڑا سچ کیوں نہ ہو اور آپ کا کلام خواہ کتنا ہی ضروری کیوں نہ ہو ____! مولانا کی ذات میں یہ تینوں دروازے حضرت شمس تبریز نے کھولے تھے ___!!! شاید یہی وجہ ہے مولانا نے حضرت شمس تبریز سے ملاقات کے بعد کبھی کوئی ایسا لفظ منہ سے نہیں نکالا تھا جو نرم نہ ہو جو ضروری نہ ہو اور جو سچ نہ ہو ___!!!

Sri Lanka..Bank Corrupted

 23 فروری 2022 کو پہلا خوف ناک ایشو پیدا ہوا‘ کولمبو پورٹ پر آئل کیریئر 40 ہزار ٹن فیول "پٹرول" لے کر پہنچا‘ بینک آف سیلون نے پٹرول کی پےمنٹ کرنا تھی. لیکن بینک کے پاس ڈالر ختم ہو گئے‘ وزیرخزانہ سے رابطہ کیا گیا۔* *وزیرخزانہ نے اسٹیٹ بینک سے بات کی لیکن اس کے پاس صرف دو ارب اور 30 کروڑ ڈالر تھے اور وہ بھی کرنسی کی شکل میں نہیں تھے. لہٰذا سری لنکا پٹرول نہ خرید سکااور جہاز پٹرول سمیت انڈیا روانہ ہو گیا‘ یہ سری لنکا کے دیوالیہ پن کا اسٹارٹ تھا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے مہاتما بدھ کا پسندیدہ ملک 49 دنوں میں مکمل دیوالیہ ہو گیا اور سری لنکا نے 12 اپریل کے دن خود کو دیوالیہ ڈکلیئر کر دیا۔* *ہم پاکستانیوں نے دیوالیہ کا صرف لفظ سنا ہے ‘ہم اس کے نتائج اور ردعمل سے بالکل واقف نہیں ہیں‘. میں لوگوں کو اکثر یہ کہتے ہوئے ںسنتا ہوں کہ ہم اگر دیوالیہ ہو بھی گئے تو کیا فرق پڑتا ہے؟*  *مولانا خادم حسین رضوی مرحوم کی ایک تقریر آج بھی سوشل میڈیا پر موجود ہے جس میں وہ فرما رہے تھے کہ "ہم سے جو بھی ملک اپنے پیسے واپس مانگے اسے کہو چل اوئے اور اگر وہ نہ مانے تو اسے کہو لو فیر آیا جے غوری"...

Donation but in a different way

 *انوکھی امداد ایسی بھی!* "محلے میں بچوں کو عربی و ناظرہ قرآن پڑھانے والی باجی کے گھر آٹا اور سبزی نہیں ہے، مگر وہ باپردہ خاتون باہر آکر مفت راشن والی لائن میں لگنے سے گھبرا رہی ہیں." فری راشن تقسیم کرنے والے نوجوانوں کو جیسے ہی یہ بات پتا چلی، انہوں نے متاثرین میں فری سبزی و آٹا کی تقسیم فوراً روک دیا. پڑھے لکھے نوجوان تھے. آپس میں رائے مشورہ کرنے لگے. بات چیت میں طے ہوا کہ نہ جانے کتنے سفید پوش اپنی آنکھوں میں ضرورت کے پیالے  لیے فری راشن کی لائنوں کو تکتے ہیں، مگر اپنی عزت نفس کا بھرم رکھنے کی خاطر قریب نہیں پھٹکتے. مشورے کے بعد نوجوانوں نے فری راشن کی تقسیم کا بورڈ بدل دیا اور دوسرا بورڈ آویزاں کردیا.  ہر طرح کی سبزی 15 روپے کلو، مسالہ فری، آٹا، چاول، دال 15 روپے کلو. خصوصی آفر.  اعلان سنتے ہی مفت خور بھکاریوں نے اپنی راہ لی، سفید پوش اور لاچار طبقہ ہاتھوں میں دس بیس روپے کے ساتھ خریداری کے لئے آگیا. قطار میں کھڑا ہونے سے اسے گھبراہٹ نہ ہوئی، نہ ہلڑ بازی ہوئی.  لائن میں ایک طرف بچوں کو قرآن پڑھانے والی باپردہ باجی بھی مٹھی میں معمولی سی رقم لیے اعتماد کے سات...

Tosha Khana ... Official Gifts

 *'توشہ خانے سے سابق وزراء اعظم نے کون سے تحائف کتنے میں خریدے؟* سابق وزیراعظم عمران خان ان دنوں بیرون ملک سے ملنے والے قیمتی تحائف کم قیمت پر خرید کر مارکیٹ میں بیچ دینے کے حوالے سے حکومت کی شدید تنقید کی زد میں ہیں۔  تاہم وہ پہلے وزیراعظم نہیں جنہوں نے سرکاری توشہ خانے سے تحائف خریدے ہوں۔ *'اس وقت دو سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور نواز شریف نیب میں توشہ خانہ ریفرنس کا سامنا کر رہے ہیں۔* آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ: *'کس کس سابق وزیراعظم نے توشہ خانے سے کون کون سے تحائف خریدے؟* *'توشہ خانہ کیا ہوتا ہے؟* مختلف ممالک کے بادشاہوں اور وزیروں کے درمیان تحائف کے تبادلے کی روایت صدیوں پرانی ہے جو آج بھی کسی نہ کسی شکل میں سفارتی روایات کے طور پر زندہ ہے۔ پاکستان میں صدر، وزیراعظم اور اعلیٰ حکومتی حکام کو غیر ملکی معززین سے ملنے والے تحائف کو سرکاری ’توشہ خانہ‘ میں رکھا جاتا ہے۔ *’توشہ خانہ‘ فارسی زبان کا لفظ ہے. ریختہ ڈکشنری کے مطابق اس کے معنی ہیں ’وہ مکان جہاں امیروں کے لباس، پوشاک اور زیورات وغیرہ جمع رہتے ہیں۔‘* پاکستان میں صدر مملکت، وزیراعظم، وزرا، چیئرمین سینٹ، س...

Last ten days of Ramadan

 آخری عشرہ میں کرنے کے کام  *** کھیل تماشے اور غفلت کی محفلوں سے دور رہیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا زیادہ تر وقت اپنے رب کے ساتھ خلوت میں گزرے خواہ مسجد میں ہو یا گھر میں۔ اعتکاف میں ہیں تو سب سے اچھی بات ہے۔  ان دس دنوں میں کچھ ایسا کام کیجیئے جو غیر رمضان میں نہ کرتے ہوں۔ سستی کو نزدیک نہ آنے دیں۔ یاد رکھیں کہ اگر لیلۃ القدر پا لی تو اس میں ہر اچھا گزرا یا ضائع ہوا ایک گھنٹہ تین ہزار دنوں یعنی  آٹھ سالوں کے برابر ہوتا ہے۔ اور اس رات میں گزارا ہوا ہر مثبت یا منفی ایک منٹ پچاس دنوں کے برابر ہوتا ہے۔  عبادات کو مختلف اقسام میں تقسیم کر لیں جیسے تلاوت قران مجید، نماز، دعائیں، ذکر اور اللہ پاک کی عطا کردہ نعمتوں پر غور اور ان کا شکر۔  آخری عشرہ کے حوالے سے چند زریں مشورے  1: ہر رات میں ایسی دو رکعتیں پڑھنے کا اہتمام کیجیئے جس میں آپ 100 آیات پڑھیں۔  (اگر آپ کی نماز لیلۃ القدر میں پڑھی گئی ہے تو اپ اللہ کے نزدیک 84 سال کیلیئے "قانتین" میں لکھ دیئے جائیں گے۔ دلیل: حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جس شخص نے دس آیات (کی تلاوت) ...