Love never die

محبت مر نہیں سکتی۔۔۔۔
 ڈاکٹر نزیر تبسم اپنے کتاب میں اپنی شریک حیات جو اب اس جہاں فانی میں نہیں رہی کے بارے میں لکھتے ہیں"ایک بار ایسا ہوا کہ ہم دونوں میں چھوٹی سی بات پر بڑی لڑائی ہو گئی،گھر کی بیسمنٹ میں،میں بیڈ پر سوتا اور وہ نیچے زمین پر،گرمیوں کی رات تھی ،ھم دونوں اپنی اپنی جگہ سو گئے ۔آدھی رات کو مجھے پیاس لگی،واٹر کولرپاس ہی میز پر پڑاتھا میں نے خود آٹھ کرگلاس بھر،پانی پیا،اچانک مڑکے دیکھا تو وہ اٹھ کر بیٹھی ہوئی تھی اور عجیب نظروں سے مجھے دیکھ رہی تھی،غصے سے بولی۔۔۔۔۔۔۔آپ نے پانی خود کیوں پیا؟میں نے بھی غصے اور اکڑپن سے کہا،ہاتھ پاؤن سلامت ہیں،مفلوج نہیں ھوں خود آٹھ کر پانی پی سکتا ہوں،قریب آکر میرا گریبان پکڑلیا بولی۔۔۔۔۔ایک بات غور سے سنو!لڑائی جھگڑااپنی جگہ پرلیکن تمھیں میں اپنا حق اور خوشی نہیں چھیننے دونگی،پتہ ہے آپ کو پانی دیتے ھوئے مجھے کتنی خوشی ھوتی ہے،بھلے سے بات چیت بند کیوں نہ ہو،پانی آپ خود نہیں پئیں گے،اس کی آنکھیں نم ناک تھیں،میں نے اسے گلے سے لگالیا اور لڑائی ختم ہوگئی،اور اب روزانہ رات کو تین چار بار آٹھ کر جب میں خود پانی پیتا ہوں تو سامنے دیوار پر لگی اس کی قد آدم تصویر میں بھی اس کی آنکھیں بھیگ جاتی ہیں یا پھر شاید میں اسکی تصویر ہی بھیگی ہوئی آنکھوں سے دیکھتا ہوں تب مجھے یاد آتا ہے کہ میں نے اسے کہا تھا کہ"محبت مر نہیں سکتی

Comments

Popular posts from this blog

Marketing and sales are two sides of the same coin.

Qualities of Skilled Radio Jokey....RJ

Smile and Silence