Long live ...Pakistan Armed Forces.....

ذوقِ خدائی
 ۲۶ فروری ۲۰۱۹ کو افواج پاکستان کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے کہے ہوئے الفاظ، اللہ کے فضل سے اس دن کی تاریخ ، اس سے اگلے دن کی حیران کن تقدیر اور آنے والے دور کی تصویر بن کر دنیا کے لئے ایک واضع پیغام بن گئے ہیں کہ پاکستان کوئی عام ملک نہیں ہے، پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور پاکستان پرسایہءخدائے ذوالجلال ہے۔
بھارت کو مخاطب کرتے ہوئےجنرل آصف غفور صاحب کے تاریخی الفاظ :
’’اللہ تعالی کی ذات بڑی ہے۔ بڑی بات نہیں کرنی چاہیے۔ آئیں اکیس منٹ رہ کے دکھائیں پاکستان کی فضائی حدود میں۔ جواب، ہمارے منتخب شدہ وقت اور ہدف پر آئے گا۔ جہاں کہیں بھی ہماری سول ، ملٹری قیادت فیصلہ کرے گی۔ اور حقیقت یہ ہے کہ فیصلہ کر چکی ہے۔ اب تمھاری باری ہے۔ ہمارے حیرت انگیز (جواب ) کا انتظار کرو‘‘
ان الفاظ نے پوری قوم کے دل جیت لئے اور افواج پاکستان پر قوم کا اعتماد دشمن کی جنگی وسعت پر غالب آگیا۔
پھر ۲۷ فروری کو دنیا نے جو کچھ دیکھا، جس طرح چیلنج کر کے ہمارے شاہینوں نے بھارتی جہاز تباہ کئے اور ان کے پائلٹ کو گرفتار کر کے اس پیغام کے ساتھ واپس کیا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے ۔ اوقات میں رہو۔
جنرل صاحب کے الفاظ دفاع ِ پاکستان کی تاریخ میں ایک ایسے  حیران کن باب کا اضافہ کر گئے ہیں کہ جنہیں یاد کر کے پاکستانیوں کے سر ہمیشہ فخر سے بلند رہیں گے ۔
پاکستان سے دشمنی اور خیانت کرنے والے ہمیشہ ذلیل و رسوااور پاکستان سے عہد وفا نبھانے والےسرخرو ہوں گے۔
افواج پاکستان نے جس طرح دفاعِ وطن کے ساتھ ساتھ  پاکستان میں امن و خوشحالی کو بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ اس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔ اس پر ہر پاکستانی کو اپنی افواج پر فخر ہے ۔
 جنرل صاحب نے ایک اور بات کہی تھی کہ جنگ اسلحے یا جنگی وسعت سے نہیں ، قوم کے اعتماد سے لڑی اور جیتی جاتی ہے ۔
وہ ایمان و یقین کہ جس کی وجہ سے طارق بن زیاد نے اپنے جہاز جلا دیئے اور اندلس فتح کر لیا اس ذوقِ خدائی کو دنیا کی کوئی فوج اور اسلحہ شکست نہیں دے سکتا۔ بقول ڈاکٹر اجمل نیازی کے یہ ذوق خدائی، خدا اور خدا کے بندے کے درمیان ایک راز ہے جو خدا کے نام پر بننے والی ریاست پاکستان کے دشمن نہیں سمجھ سکتے۔
یہ غازی یہ تیرے پر اسرار بندے
جنہیں تو نے بخشا ہے ذوقِ خدائی
دو نیم انکی ٹھوکر سے صحرا و دریا
سمٹ کر پہاڑ انکی ہیبت سے رائی

۲۳ مارچ ، یومِ پاکستان مبارک

Comments

Popular posts from this blog

Marketing and sales are two sides of the same coin.

Qualities of Skilled Radio Jokey....RJ

Smile and Silence