Barley


‏"جَو" Barley

‏جو کو اس دنیا میں اگائے جانا والا سب سے پہلا اناج تصور کیا جاتا ہے جو کہ اس زمین پر حضرت انسان نے بویا تھا-
‏ آج ہم آپ کو اس جو کے پانی کے فوائد کے متعلق بتائيں گے جس کے انسانی صحت کے

‏لیے بے پناہ فوائد ہیں،

‏"جو کا پانی بنانے کا طریقہ"

‏برصغیر پاک و ہند میں جو کے پانی کا استعمال صدیوں سے کیا جا رہا ہے اور اس کی تیاری کے لیے
‏جو طریقہ اختیار کیا جاتا ہے وہ کچھ اس طرح ہے

‏ایک چوتھائی کپ صاف جو لیں اور اس میں چار کپ سادہ پانی شامل کر دیں اور اسے تیز

‏آنچ پر جوش دیں
‏اس کے بعد آنچ ہلکی کر دیں اور چٹکی بھر نمک شامل کر کے اس کو آدھے گھنٹے تک ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے
‏چھوڑ دیں تاکہ جو اچھی طرح گل جائيں
‏اس دوران چمچ ہلاتے رہیں اور جو کو بھی دباتے رہیں تاکہ ان کا رس اچھی طرح پانی میں شامل ہو جائے
‏ اس کے بعد اس آمیزے کو

‏چولہے پر سے اتار کر مکمل کے کپڑے سے چھان لیں
‏  حاصل شدہ پانی میں حسب ذائقہ شہد اور لیموں شامل کر لیں اور ٹھنڈا کر کے
‏ اس کو مشروب کے طور پر استعمال کریں- اس کے علاوہ اس میں ادرک ، دارچینی اور زيرہ وغیرہ کو بھی شامل کر کے
‏اس کے اثرات میں مزید اضافہ بھی کیا جا سکتا ‏"جو کے پانی کے طبی فوائد"
‏جو کے پانی کو مشروبات کا بادشاہ قرار دیا جاتا ہے یہ بے پناہ طبی فوائد کا حامل ہوتا ہے
‏ اور انسانی صحت کے لیے بہت مفید ہوتا ہے اس پانی کے اندر غذائیت کے ساتھ فائبر کی بڑی مقدار شامل ہوتی ہے
‏ اس کے علاوہ ميگنیشیم
‏کیلشیم
‏آئرن
‏زنک کے ساتھ ساتھ


‏وٹامن کی بھی بڑی مقدار
‏موجود ہوتی ہے جو کہ انسانی صحت پر بہت مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں
‏1: جسم سے زہریلے مادوں کا اخراج
‏جو کے پانی میں ایک خاص قسم کی شکر بیٹا گلوکین موجود ہوتی ہے جو کہ آنتوں کی صفائی کے
‏لیے بہت اہم ہوتی ہے اور یہ نظام ہاضم میں موجود زہریلے مادوں ‏جسم سے با آسانی خارج
‏کرنے میں بہت معاون ثابت ہوتی ہے
‏ 2: گردوں کے جملہ امراض کے لیے مفید
‏جو کا پانی پیشاب آور ہوتا ہے اس کے ساتھ ساتھ اس میں شامل اجزا گردوں کی
‏ پتھری کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں توڑ کر پیشاب کے راستے خارج کرتے ہیں
‏اس کے ساتھ ساتھ پیشاب کی نالی میں

‏موجود انفیکشن کا بھی خاتمہ کرتا ہے
‏ایسے مریضوں کو دن میں کئی بار جو کا پانی استعمال کروایا جاتا ہے
‏ 3: وزن کو کم کرتا ہے
‏جو کے پانی میں دو قسم کے فائبر موجود ہوتے ہیں جن میں سے ایک معدے کو بھرا بھرا رکھتا ہے
‏ جب کہ دوسرا فائبر جسم میں موجود فاضل چکنائی کو پگھلا کر

‎‏جسم سے خارج ہونے میں معاون ثابت ہوتی ہے
‎‏4: کولیسٹرول اور بلڈ شوگر کو کنٹرول کرتا ہے
‎‏جو کے پانی میں بیٹا گلوکین اور فائبر موجود ہوتا ہے جو کہ خون میں شوگر کی مقدار کو متوازن رکھنے
‎‏ میں معاون ثابت ہوتا ہے
‎‏اس کے علاوہ اس کے اندر ایسے کیمیائي اجزا موجود ہوتے ہیں جو کہ

‏دل کو مضبوط کرتے ہیں
‏اس کے علاؤہ جسم کے درجہ حرارت کو کنٹرول کرتا ہے
‏ 5: موڈ کو بہتر بنا کر ڈپریشن کو دور کرتا ہے
‏جو کا پانی ہارمون کے نظام پر اثر انداز ہو کر اس نظام کے توازن کو قائم رکھنے میں
‏ معاون ثابت ہوتا ہے جس سے انسان کے موڈ پر بہت بہتر اثرات مرتب ہوتے ہیں

‏6: قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے

‏جو کے پانی میں قدرتی اینٹی آکسیڈنٹس اور غذایت موجود ہوتی ہے جو کہ انسان کی قوت مدافعت
‏کو مضبوط بناتا ہے جراثیموں اور وائرس سے لڑنے کی طاقت فراہم کرتا ہے
‏ اور بیماریوں سے لڑنے کی طاقت فراہم کرتا ہے،
‏دعا کا

Comments

Popular posts from this blog

All India Radio Vs Radio Pak

Pakistan Broadcasting Corporation policy and objectives