Sajjad khokhar Broadcaster

 سجاد کھوکھر                                                    براڈ کاسٹر                                                         15 اگست 1977 کو ملتان کے علاقے رشیدہ آباد میں پیدا ہوئے ۔آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم حسن آباد ملتان  پہلی کلاس گورنمنٹ ہائی سکول ککڑ ہٹہ  سے حاصل کی ۔ پرائمری جماعت  1985 ء میں پاس کی ۔ آپ نے میٹرک سائنس گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول شمس آباد  ملتان سے 1991 میں پاس کی۔اور آپ نے گریجویشن گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان سے کیا ۔ایم اے ، ماسٹر آف آرٹ ، بہاوالدین  زکریا  یونیورسٹی ملتان سے کیا گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول شمس آباد میں آپ چھٹی  ساتویں جماعت کےطالب علم تھےریاض میلسی ابھی ریڈیو میں نئے پروڈیوسر بن کر آئے تھے وہ بچوں کے تقریری مقابلے کا پروگرام ریکارڈ کرنے سکول میں آئے اس ڈویژن لیول کےتقریری مقابلے میں سچاد کھوکھر  نے ٹاپ کیا ۔ آپ کو ریاض میلسی نے ریڈیو ملتان کے اسطرح کےتقریری مقابلےکی دعوت دی۔سجادکھوکھر  نےبطور چائلڈ میزبان ریڈیو سےاپنےکیریئر کا آغاز کیا                ریڈیو سفر کا آغاز                                           سجاد کھوکھر نے اپنے ریڈیو فنی کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ سٹار ریڈیو پاکستان ملتان کے بچوں کے مقبول سرائیکی پروگرام "  پھلواڑی" سے آغاز کیا ۔اس وقت کےپروڈیوسرز ، علی تنہا ، احمد کبیر شاہ کے پروگرام کےآپ کو پچاس روپے ایک پروگرام کے ملتےتھے۔ آپ نے ایف اے میں ریڈیو ملتان سےپروگرام "یوتھ کلب" اور" عزم جواں"  کئے۔اور ان پروگرامز کے پروڈیوسرز منظورکامران ، ظفراقبال ، ریاض میلسی ، کوثر ثمرین سےآپ نے بہت کچھ سیکھا۔سجاد کھوکھر نےباقاعدہ بطور کمپیئر پہلا پروگرام  " چلتا پھرتا مائیکروفون " اپریل 1996ء میں کیا۔جس کے پروڈیوسر آصف خان کھیتران تھے۔سجاد کھوکھر نے ریڈیو پاکستان ملتان کا زراعتی پروگرام " اتم کھیتی " بہت  عرصہ کمپیئر کیا ۔اس میں سلسلہ پروگرام " سجنڑاں دا ڈیرہ " نشر ہوتا تھا۔جس کے میزبان سجاد کھوکر اور پروڈیوسرز ظفراقبال ، علی تنہا ، آصف خان رھے ۔ پروگرام ریڈیو میلہ ریڈیو ملتان سے خورشید ملک نے شروع کیا۔اور اس پروگرام میں شمشیرحیدر ہاشمی ، خورشید ملک آصف خان کھیتران کے ساتھ آپ شرکت کرتے تھے۔یہ  پروگرام شجاع آباد ، مٹٹولی ، عبدالحکیم ، پیر محل اور بہت سے نواحی علاقہ جات میں کئے۔ ریڈیو میلہ کا اس وقت بڑا نام اور چرچہ تھا۔خطوط کی بوریاں بھرجاتی تھیں سجاد کھوکھر ریڈیو ملتان سے ریڈیو پاکستان اسلام آباد 2000 ء میں چلے گئے ۔ اور  یہاں آپ نے بہت سے پروگرامز کئے ۔ سجاد کھوکھر  ریڈیو پاکستان راولپنڈی میں بھی پروگرامز کرتے رھے ۔ آپ نے اسلام آباد ایف ایم 101 سے پروگرامز کئے ۔آپ نے ورلڈ سروس اور ایکسٹرنل سروس میں کام کیا ۔ اس وقت کوثر ثمرین  وہاں انچارج تھیں ۔ سجاد کھوکھر ریڈیو پاکستان سے 1996ء آغاز کیا ۔اور آپ نے ریڈیو پاکستان ملتان ، اسلام آباد ، ایف ایم 101، ایکسٹرنل سروس ، ورلڈ سروس ،  راولپنڈی ایف ایم 98 ، ملتان ایف ایم 93 سے  2015 تک ریڈیو پاکستان میں اپنی خدمات انجام دیں ۔ آصف خان کھیتران ، کوثر ثمرین  شمشیرحیدرہاشمی ، سید قمرحسين ، احمد کبیر شاہ علی تنہا ، ظفراقبال ، سرفراز قریشی ،  ریاض میلسی ان نامور براڈکاسٹرز کو سجاد کھوکھر اپنا استاد دلی طور پر مانتے ہیں ۔اور ان کا احترام دل سے کرتے ہیں                      ایف ایم چینل ، ٹیلی ویژن                                                          سجاد کھوکھر کا شمار براق ایف ایم 104 اسلام آباد کےبانیوں میں ہوتا ھے ۔کوارڈینیٹر پروگرام پروڈکشن ریڈیو براق ایف ایم  104 سیالکوٹ  آپ رھے ۔ ملتان  میں پہلے  ایف ایم  103 کی بنیاد سجاد کھوکھر  نے 2003 ء میں رکھی ۔آپ مست ایف ایم 103 کے پہلے  سٹیشن منیجر رھے ۔ آپ کمپیئر بہار حسین کو ریڈیو ملتان سے مست ایف ایم 103پر لے آئے۔ایف ایم 103 کا پروگرا م  " جیون جوگ " بہارحسین کی پہچان بنا  آپ نےایف ایم 103 پر اسرار چوہدری کو سلیکٹ کیا  سجادکھوکھر ، سنو ایف ایم 4'89 چینل کے 3 ستمبر 2015 ء سے اسٹیشن منیجر تعینات ہوئے ۔ ابتک اس عہدے سے منسلک ہیں ۔ اسوقت سنو ایف ایم کے 80 اسٹیشنز کام کر رھے ہیں۔سرائیکی ایف ایم ملتان کے اسٹیشن کو آپ گزشتہ چھ سال  سے  بطور  اسٹیشن منیجر کےچلا رھے ہیں۔ سجاد کھوکھر کی یہ انتہائی خوبصورت اور  باکمال آواز پروگرام " وسیبی سٹائل" میں پورا وسیب سنو ایف ایم  4'89  سرائیکی ریڈیو نیٹ ورک سے بہاول پور ، فیصل آباد  ، رحیم یارخان  ملتان ڈویژن کا پورا ایریا سنتا ہے۔سجاد کھوکھر اس پروگرام  میں اپنی لاجواب اور خوبصورت کمپیئرنگ سےاپنےسامعین میں خوشیاں اور محبتیں بانٹتے ہیں                                                                                                 سجاد کھو کھر نے بطور اینکر  ، پی ٹی وی  ورلڈ  سے کسان ٹائم سے کیا۔ پروگرام خوشحال کسان ستائیس نومبر 2014 ء سےشروع کیا۔ آجکل پی ٹی وی ملتان کے پروگرام کرنٹ افیئرز ٹائم میں بطور اینکر فرائض انجام دے رھے ہیں ۔ سجاد کھوکھر  پی ٹی وی  ورلڈ پر اینکر پرسن ، ریسرچر ، سکرپٹ رائٹر ،کرنٹ آفیئرز  2005 ء سے 2006 ء تک رھے۔ آپ سابق بیورو چیف چینل 5 نیوز خبریں گروپ 2006 سے 2016 رھے۔آپ سابق بیورو چیف 7 نیوز چینل یکم  جون 2016 سے 4 اگست 2016 تک رہے۔سجاد کھوکھر کو پی ٹی وی ڈرامہ میں چانس ملا ۔آپ سی ای او ویژن ٹائم میڈیا سروسز بھی رہے۔سجاد کھوکھر نےروزنامہ قومی آواز نوائےوقت ، روزنامہ عدل اخبار میں بطور رائٹر اخبار  قسمت آزمائی کی ۔ سجاد کھوکھر نے سب سے ذیادہ روزنامہ خبریں اخبار میں پندرہ سال کام کیا ۔ آپ نے  روزنامہ " راز دار " اخبار ملتان میں 1995میں ایڈیٹر  رھے۔ آپ روزنامہ " اوصاف " اسلام آباد میں 2000 ء سے 2003 ء رھے۔سجاد کھوکھر اخبار روزنامہ خبریں ملتان میں سب ایڈیٹر 1998 سے 2001 تعینات رھے   ملتان پریس کلب کے فنانس سیکرٹری بھی  رھے ہیں                                                  حالات زندگی                                                   سجاد کھوکھر بچپن میں پندرہ کلومیٹر کا سفر پیدل طے کر کے دیہات کے سکول میں جاتےتھے ۔ آپ صبح دو گاجراں ، ایک مولی ، ایک کھیرہ ، ایک چھلی  اپنے سکول بیگ میں رکھ کر سکول جاتےتھے۔ سکول میں وھی آپکا ناشتہ ہوتا۔ اور دوپہر کا کھانا بھی ہوتا تھا  آپ نےسکول کے بعد ہوٹل پر برتن دھوئے ، اور آپ نے سبزی ، فروٹ کی ریڑھی لگائی۔ حسین آگاھی ، پرانی کتابیں ، کاپیاں بیچیں ، آپ نے آلو پکوڑے بیچے ، اور سموسے ، کوفتے بنائے  ، آپ نے فیکٹری میں  آلو املی کی پیکنگ کی ۔سنگ میل اخبار بوھڑ گیٹ ملتان میں آفس بوائےکی نوکری چار پانچ سوروپے مہینے پر کی  آپ روزنامہ سنگ میل اخبار  کے دفتر میں ہیلپر آفس بوائے ڈیلی اجرت پر 1991 سے 1994ء تک رھے۔ آپ قاسیف ویلفیئر میں 1990سے 1995 تک آفس بوائے رھے۔ ہمت اور اپنی محنت سے اپنا مقام بنایا۔مگر آپ نےدوسری جماعت سےلیکر ماسٹر کلاس تک اپنے والد اور والدہ سے کھبی ایک روپیہ نہیں لیا ۔ آپ نے اوائل عمری سے سچائی ، ایمانداری ، خلوص اور  محنت ان کو اپنایا اور آپ زندگی کےہر میدان میں کامیاب رھے  سجاد کھوکھر کی شادی 2006 ء میں ہوئی۔بقول آپ کے آپکی تنخواہ تھوڑی تھی۔ آخری ہفتے  پیسے ختم ہوگئے ۔ اور  پورا ہفتہ نمک اور چٹنی کے ساتھ  روٹی کھائی ۔ سجاد کھوکر ریڈیو پاکستان کو  اپنی ماں کا درجہ دیتےہیں ۔اور ٹی وی سے ذیادہ ریڈیو کو اہمیت دیتے ہیں ۔بقول سجاد کھوکھر کے جب وہ بیمار ہوتے ہیں ۔ وہ  ریڈیو مائیکرو فون پر چلے جاتے ہیں ۔ اپنے سامعین سے باتیں کرتے ہیں ۔اور آپکی طبیعت ٹھیک ہوجاتی ھے۔ آپ جس جگہ جس محفل میں بھی چلے جائیں شمع محفل ہوتے ہیں ۔ آپ ہمت اور  عظمت کا نشان ہیں ۔ بقول  آپ کے سچائی ، ایمانداری ، خلوص  محنت ، ان چار چیزوں کو نہ چھوڑیں ۔ تو  آپ کبھی ناکام نہیں ہوسکتے۔ ہمیشہ کامیابی سے ہمکنار ہونگے



Comments

Popular posts from this blog

All India Radio Vs Radio Pak

Pakistan Broadcasting Corporation policy and objectives