Radio Pakistan Lahore

 لاھور ریڈیو 86 سال کا ھوگیا۔

16 دسمبر 1935ء کو انڈین اسٹیٹ براڈکاسٹنگ سروس لاھور نے اپنی نشریات کا آغاز کیا۔ پہلے اسٹیشن ڈائریکٹر  اے۔ اے ایڈوانی  تھے۔ ملک حسیب احمد کی آواز  میں نشریات کا باقاعدہ  آغاز ھوا۔  تقسیم ھند کے وقت برصغیر میں کل 9 ریڈیو اسٹیشن تھے۔ پشاور  ، لاھور، ، ڈھاکہ ، دہلی ، بمبئی  ، مدراس ، لکھنو ، کلکتہ ، تروچیرا پالی۔

پاکستان کے حصے  میں ریڈیو پشاور کے بعد دوسرا ریڈیو اسٹیشن لاھور  میں قائم  ھوا ۔ 8 جون 1936ء کو  یہ تمام  اسٹیشن آل انڈیا ریڈیو میں ضم ھوگئے

14 اگست 1947 ء کی شب ریڈیو پشاور ، لاھور  ، ڈھاکہ نے اعلان آزادی کی اناؤنسمنٹ کے ساتھ ھی پاکستان  براڈکاسٹنگ سروس  کے  نام کےساتھ  ریڈیائی لہروں پر اپنی جدا گانہ پہچان کراوئی ، اور یوں ریڈیو پاکستان  وطن پاکستان  کی آزادی کے ساتھ جنم لینے والا پہلا ادارہ بن گیا۔ پاکستان کی نشریات تاریخ  میں ریڈیو پاکستان لاھور ایک منفرد مقام  رکھتا ھے۔ قیام پاکستان کی اردو زبان میں پہلی اناؤنسمنٹ لاھور ریڈیو سے مصطفٰی علی ہمدانی صاحب نے " یہ پاکستان براڈکاسٹنگ سروس ھے " کی۔ اس ادارے نے پاکستان کی معروف ھستیوں کو تاریخ میں ایک نام دیا  اس کام میں ریڈیو پاکستان لاھور کا ایک اونچا مقام ھے۔

اس وقت ریڈیو پاکستان لاھو میڈیم ویو کے دو چینل 630 کلو ھرٹز  اور 1332 کلو ھرٹز ، ایف ایم  93 میگا ھرٹز  ، ایف ایم 94 میگا ھرٹز دھنک چینل ، ایف ایم  101 میگا ھرٹز میوزک چینل ، اور ایف 93.40 میگا ھرٹز  صوت القرآن  چینل سے اپنی نشریات جاری رکھے ھوئے ھے۔

Comments

Popular posts from this blog

All India Radio Vs Radio Pak

Pakistan Broadcasting Corporation policy and objectives