Problems of life & it's Simple Solution




     انسان کی روح اور اس کی خواہشات کے درمیان ازل سے ہی لڑائی چلی آ رہی ہے جو لوگ اپنے آپ کو پردیسی اور مسافر جان کر ان خواہشات سے دور رہتے ہیں وہ سرخرو ہو کر گزرتے ہیں جبکہ ہمیشہ کے لیے زندہ رہنے پر یقین رکھنے والے لوگ ان خواہشات کی غلامی اختیار کر لیتے ہیں جس کے باعث وہ ناکامی کی علامت بن کر رہ جاتے ہیں

     انسانی زندگی اور مسائل کا آپس میں گہرا تعلق ہے جن کا سفر ساتھ ساتھ چلتا ہے بعض لوگ اپنی بہتر حکمت عملی کے ذریعے ان مسائل پر قابو پا کر اپنی زندگی میں آسانیاں پیدا کر لیتے ہیں جبکہ باقی بچ جانے والے لوگ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہتے ہیں جس کے نتیجے میں ناکامیاں ان کا مقدر ٹھہرتی ہیں
     اگر انسان درپیش مسائل کو ہمیشہ ایک ہی نقطہ نظر سے دیکھنے کی بجائے مختلف پہلوؤں سے دیکھنے کی عادت ہی ڈال لے تو بھی اس کی زندگی کا آدھے سے زیادہ سفر آسان ہو سکتا ہے باقی کا آدھا سفر وہ صبر، شکرگزاری اور انکساری کی پوشاک پہن کر آسانی سے طے کر سکتا ہے

    

Comments

Popular posts from this blog

All India Radio Vs Radio Pak

Pakistan Broadcasting Corporation policy and objectives