Dua in detail
بعض اوقات دعا میں دل نہیں لگتا. دعائیں مختصر ہو جاتی ہے. بے روح ہو جاتی ہیں. ہمارے گاوں میں بینک نہیں تھا. بجلی کے بل ساتھ والے گاوں کے بینک میں جمع کرائے جاتے. ایک سادہ سے بزرگ گاوں میں لوگوں سے بل اور رقم جمع کرتے اور سب کے بل جمع کرا آتے. ایک دن میں نے ان سے پوچھا بابا یہ محنت کیوں کرتے ہو.؟
کہنے لگے بینک کے آگے قطار لگی ہوتی ہے. جب بینک کا چوکیدار مجھے دیکھتا ہے تو مجھے اندر جانے دیتا ہے. کیشیئر بھی مجھے سامنے بٹھاتا ہے. ان کو پتہ ہوتا ہے کہ یہ بہت سے بل ایک ساتھ لایا ہے. حساب لمبا ہوگا. میرے بل عزت سے جمع ہوتے ہیں. باقی اپنا اپنا جمع کراتے ہیں تو قطاروں میں لگے ہوتے ہیں.
آپ کی دعائیں مختصر ہو جائیں. ان میں لذت نہ ملے تو آپ بھی اس بابا کی طرح لوگوں کی عرضیاں جمع کریں. دعائیں طویل ہو جائیں گی. معزز ہو جائیں گی. اسی حساب میں آپ کی اپنی عرضی کی عزت بڑھ جائے گی.

Comments
Post a Comment