Happy Faiz Day

 ہیپی یوم فیض ڈے


" سنو! تم کل سے نظر نہیں آ رہے... کہاں تھے؟"


"actually

میں ممّا کے ساتھ الحمراء گیا ہوا تھا. وہاں فیسٹیول تھا.  وہ ہے نا وہ اردو پوئٹ..... کیا نام ہے اُس کا...

 او گاڈ آئی فورگوٹ!

 وہ جس کے نام میں ایک ہی ورڈ دو بار آتا ہے"


"فیض احمد فیض"


" exactly

وہی...

 فیض احمد فیض...

ممّا کہتی ہیں.

He was a revolutionary poet...

پتہ ہے... بہت ہارڈ ہے... اُس کی لینگویج....

 او مائی گاڈ!

اوپر سے گزر جاتی ہے. کچھ پلّے نہیں پڑتا..

فرینکلی اسپیکنگ... ممّا کے بھی پلّے نہیں پڑتا.. مگر وہ اُس کو لائیک کرتی ہیں.

کہتی ہیں سمجھ میں آتا تو اور مزا دیتا.. ممّا ہر سال اس کے فیسٹیول کو آرگنائزد کرنے میں سب سے آگے ہوتی ہیں. ممّا کو ایک ہی شعر اُس کا سمجھ میں آیا ہے.

وہ کیا ہے کہ

اور بھی دکھ ہیں زمانے میں محبت کے سوا ...

 یو نو دکھ؟

Distress, sorrow, sadness

تو وہ پوئٹ کہتا ہے

اور بھی دکھ ہیں ان دی ورلڈ...

محبت means لو کے سوا،

اینڈ  راحتیں... means

comfort, joy, pleasure

اور بھی ہیں...

 وہ کیا ورڈ تھا

ہاں یاد آیا.. وصل..

ممّا سے اس کا مطلب پوچھا. ان کو خود کو پتہ نہیں تھا.

شی سیڈ.. وصل

 perhaps

ڈیٹ مارنے کو کہتے ہیں.

گاڈ نوز...

 یہ جتنا بھی اردو پوئٹس ہیں نا یہ ڈیٹ مارنے کے لئے بے چین رہتے ہیں.

بٹ ان کا beloved ان کو لفٹ نہیں کراتا...

ہاہاہاہا... پُوور گائیز!!

پتہ ہے وہ فیسٹیول میں جو بھی گائی اسٹیج پر آتا. مائک پر ایسی موٹی موٹی باتیں کرتا. نا میری سمجھ میں آتیں... نا ممّا کی... میں تو اپنے موبائل پر گیم کھیلتا رہا اور ممّا اپنے فرینڈز کو موبائل سے ٹویٹس کرتی رہیں .

واٹ اے بورنگ فیسٹیول.

کچھ سنگرز نے بھی بور کیا. ممّا ان کی بور سنگنگ پر بھی یوں شو کر رہی تھیں کہ جیسے انجوائے کر رہی ہیں اور جیسے سب سمجھ میں بھی آ رہا ہے.... آئی تھنک سمجھ میں تو اُن پوور سنگرز کو بھی کچھ نہیں آ رہا ہوگا کہ کیا گا رہے ہیں. ہاہاہاہا ...

 ممّا کہتی ہیں فیض جو ہے نا وہ بہت

revolutionary poet

تھا. اگر سمجھ میں آ جاتا تو پاکستان میں

revolution

آجاتا.

یہاں کی misery

یہی ہے کہ جو سمجھ میں آتا ہے وہ revolutionary

نہیں ہوتا.. اور جو

revolutionary

ہوتا ہے وہ سمجھ میں نہیں آتا.

پوور کنٹری!!! "

Comments

Popular posts from this blog

All India Radio Vs Radio Pak

Pakistan Broadcasting Corporation policy and objectives