Posts

Showing posts from November, 2021

Bow your head

 👇🏾🌹 *لمبا سجدہ (سچی کہانی)* *کبھی ایسا سوچا نہ تھا* مجھے خود  سانس(Sans) کا مسئلہ تھا اور الرجی کی پرابلم تھی ۔ بار بار چھینکیں آتی تھیں ۔ ناک سے پانی بے انتہا آتا تھا اور تقریبا ۱۵ سال تک یہی مسئلہ رہا جو کہ لڑکپن میں ہی شروع ہو گیا تھا ۔  کبھی کبھار ذہن میں آتا تھا کہ  *نہ جانے ہمارے دین نے ہمیں ان بیماریوں سے نجات کا طریقہ بھی بتلایا ہے یا نہیں ۔* ا ایک دن اتفاق سے ہی ایک مسلمان ڈاکٹر کی وڈیو دیکھی جس میں اس نے بتایا کہ دماغی کمزوری کو دور کرنے کا واحد طریقہ *لمبا سجدہ* کرنا ہے ۔ یہ معلومات نئی تھیں ۔  دلیل کے طور پر انہوں نے یہ کہا کہ ہمارا دل کشش ثقل (Gravity) کے خلاف خون کو دماغ تک پمپ اتنے ٹھیک طریقے سے نہیں کرتا کہ جتنا جب ہم سجدے میں چلے جاتے ہیں ، تو تب کرتا ہے ۔ یہ بات تو بھلی معلوم ہوئی ۔ پھر کچھ ان کی وڈیوز دیکھیں تو معلوم ہوا کہ میری اپنی پرابلم رائنائٹس (Rhinitis) والی الرجی کا بھی یہی حل ہے ۔ کیونکہ دماغی کمزوری کی ہی وجہ سے ہمیں یہ پرابلم ہوتی ہے ۔ بہرحال واحد طریقہ تو یہی تھا کہ میں آزما کر دیکھ لیتا ۔ آپ یقین جانئے میری ۱۵ سالہ پرانی ...

Web Sites for Books

 کتابوں کی چند نہایت اہم ویب سائٹس۔ ان کی اہمیت کا اندازہ اس مثال سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف archive.org کی ویب سائٹ پر ایک کروڑ چالیس لاکھ کتب موجود ہیں انگلش کتب کی تعداد 1 کروڑ 13 لاکھ 29 ہزار 9 سو 72 عربی کتب کی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 5 سو 19 اردو کتب کی تعداد 37 ہزار 627 فارسی کتب کی تعداد 11 ہزار 758 ہے۔ 1. www.archive.org 2. www.punjnud.com 3. www.scribd.com 3. www.dli.ernet.in 4. www.books.google.com 5. www.marfat.com 6. www.rekhta.org/ebooks 7. www.maktabah.org 8. www.kitabosunnat.com 9. www.iqbalcyberlibrary.net 10. www.toobaa-elibrary.blogspot.de 11. www.minhajbooks.com 12. www.elmedeen.com 13. www.dawateislami.net/bookslibrary/ 14. www.pdfbooksfree.pk 15. www.jamiabinoria.net/ebooks/ 16. www.books.ahlesunnat.net/ 17. www.ahlehadith.wordpress.com/downloads/urdu-books/ 18. www.shiamultimedia.com/urdubooks.html 19. www.alahazrat.net/book/ 20. www.ishaateislam.org/wm/books.html جن حضرات کو کتاب کی ضرورت ہے وہ حضرات اوپر والے لنک پر کلک کریں اور اپنی کتابیں سرچ کریں

Happy Faiz Day

 ہیپی یوم فیض ڈے " سنو! تم کل سے نظر نہیں آ رہے... کہاں تھے؟" "actually میں ممّا کے ساتھ الحمراء گیا ہوا تھا. وہاں فیسٹیول تھا.  وہ ہے نا وہ اردو پوئٹ..... کیا نام ہے اُس کا...  او گاڈ آئی فورگوٹ!  وہ جس کے نام میں ایک ہی ورڈ دو بار آتا ہے" "فیض احمد فیض" " exactly وہی...  فیض احمد فیض... ممّا کہتی ہیں. He was a revolutionary poet... پتہ ہے... بہت ہارڈ ہے... اُس کی لینگویج....  او مائی گاڈ! اوپر سے گزر جاتی ہے. کچھ پلّے نہیں پڑتا.. فرینکلی اسپیکنگ... ممّا کے بھی پلّے نہیں پڑتا.. مگر وہ اُس کو لائیک کرتی ہیں. کہتی ہیں سمجھ میں آتا تو اور مزا دیتا.. ممّا ہر سال اس کے فیسٹیول کو آرگنائزد کرنے میں سب سے آگے ہوتی ہیں. ممّا کو ایک ہی شعر اُس کا سمجھ میں آیا ہے. وہ کیا ہے کہ اور بھی دکھ ہیں زمانے میں محبت کے سوا ...  یو نو دکھ؟ Distress, sorrow, sadness تو وہ پوئٹ کہتا ہے اور بھی دکھ ہیں ان دی ورلڈ... محبت means لو کے سوا، اینڈ  راحتیں... means comfort, joy, pleasure اور بھی ہیں...  وہ کیا ورڈ تھا ہاں یاد آیا.. وصل.. ممّا سے اس کا مطلب پوچھا. ان کو ...

Western Society

 🥀 _*بدبودار معاشرہ*_ 🥀 امریکہ کی ایک ریاست میں ایک ماں نے اپنے بچے کے خلاف مقدمہ کیا کہ میرے بیٹے نے گھر میں ایک کتا پالا ہوا ہے روزانہ چار گھنٹے اس کے ساتھ گزارتا ہے اسے نہلاتا ہے اس کی ضروریات پوری کرتا ہے اسے اپنے ساتھ ٹہلنے کے لئے بھی لے جاتا ہے روزانہ سیر کرواتا ہے اور کھلاتا پلاتا بھی خوب ہے اور میں بھی اسی گھر میں رہتی ہوں لیکن میرا بیٹا میرے کمرے میں پانچ منٹ کے لئے بھی نہیں آتا۔ اس لئے عدالت کو چاہیے کہ وہ میرے بیٹے کو روزانہ میرے کمرے میں ایک مرتبہ آنے کا پاپند کرے جب ماں نے مقدمہ کیا تو بیٹے نے بھی مقدمے لڑنے کی تیاری کر لی ماں بیٹے نے وکیل کر لیا۔ دونوں وکیل جج کے سامنے پیش ہوئے اور کاروائی مکمل کرنے کے بعد جج نے جو فیصلہ سنایا ملاحظہ کیجیئے  عدالت آپ کے بیٹے کو آپ کے کمرے میں 5 منٹ کے لئے بھی آنے پر مجبور نہیں کر سکتی کیونکہ ملک کا قانون ہے  جب اولاد 18 سال کی ہو جائے تو اسے حق حاصل ہوتا ہے کہ والدین کو کچھ ٹائم دے یا نہ دے یا بالکل علیحدہ ہو جائے رہی بات کتے کی تو کتے کے حقوق لازم ہیں جنہیں ادا کرنا ضروری ہے البتہ ماں کو کوئی تکلیف ہو تو اسے چاہیئے کہ وہ ...

Talk Talk & Talk

ا قبال صاحب 40 سال بعد پاکستان واپس آئے اور یہ اسلام آباد میں رہائش پذیر ہو گئے تو ایک دن ان کے ایک دوست نے ان سے پوچھا ’’آپ پاکستان میں رہتے ہوئے امریکا‘ یورپ اور مڈل ایسٹ کی کون سی چیز مس کرتے ہیں‘‘ یہ مسکرا کر بولے ’’اچھی گفتگو‘‘- پوچھنے والے نے حیرت سے عرض کیا ’’کیا مطلب‘‘- یہ بولے ’’دنیا جہاں میں پڑھے لکھے لوگوں کے پاس گفتگو کے بے شمار موضوعات ہوتے ہیں, لیکن پاکستان میں ان پڑھ ہوں یا پڑھے لکھے ان کے پاس سیاست اور سکینڈلز کے علاوہ کوئی موضوع نہیں ہوتا‘- آپ جس بھی محفل میں بیٹھ جائیں اور کوئی بھی موضوع چھیڑ دیں وہ محفل چند منٹوں میں سیاست اور سیاست دانوں کے سکینڈلز میں تبدیل ہو جائے گی اور لوگ اس پر گھنٹوں گفتگو کرتے رہیں گے- دنیا بھر میں لوگ آئیڈیاز پر بات کرتے ہیں لیکن پاکستان میں ہر جگہ‘ ہر محفل میں شخصیات آئیڈیاز کی جگہ لے لیتی ہیں چناں چہ میں پاکستان میں اچھی گفتگو کومس کرتا ہوں‘‘۔ اقبال احمد نے آج سے 23 سال قبل ہمارے ملک کی نفسیاتی حالت پر کیا خوب صورت تبصرہ کیا تھا اور یہ صورت حال سوشل میڈیا اور واٹس ایپ سے پہلے کے پاکستان کی تھی- اللہ نے اقبال صاحب پر بڑا کرم کیا‘ یہ سوشل می...

Urdu language

 *رومن اردو سے جان چھڑائیے!*  رومن اردو سے مراد اردو الفاظ کو انگریزی حروف تہجی کی مدد سے لکھنا ہے مثلا کتاب کو Kitaab اور دوست کو Dost لکھنا۔اس طرزِ تحریر کو دشمنِ اردو کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔اگر قارئین اس بات کو نہیں سمجھے کہ رومن اردو سے اردو رسم الخط کو کیا خطرہ لاحق ہے تو اس کو سمجھنے کے لیے ترکوں کی مثال دی جا سکتی۔سلطنت عثمانیہ کے زوال کے بعد 1928ء میں سیکولر ذہنیت کے حامل کمال اتا ترک نے کئی طریقوں سے اسلام سے اپنی نفرت کا اظہار کیا جیسے کہ اذان پر پابندی، حج و عمرہ کرنے کو ممنوع قرار دیا گیا، آیا صوفیہ جیسی عظیم الشان مسجد کو میوزیم میں تبدیل کیا گیا اور  یہاں تک کہ ہجری کیلنڈر کی جگہ عیسوی کلینڈر  کو نافذ کیا گیا۔کمال اتا ترک نے اسلام دشمنی کا ایک اور ثبوت دیا اور ترکی زبان جو عربی رسم الخط میں لکھی جاتی تھی اسے بدل کر رومن حروف میں لکھنے کا حکم دے دیا۔ جواز یہ پیش کیا گیا کہ اس سے شرح خواندگی اوپر آئے گی لیکن اس اقدام کا اصل مقصد آنے والی ترک نسل کو اسلامی کتب جو عربی رسم الخط میں تھیں ان سے دور کرنا تھا۔اس بات کا واضح ثبوت ترکی کے پہلے وزیر اعظم عصمت ...

Maturity level

 کمال تحریر  میچیورٹی کسے کہتے ہیں۔؟ میچیورٹی کیا ہے ؟ میچیورٹی کسی انسان میں کس وقت آتی ہے ؟ ‏میچورٹی کا ایک لیول یہ ہوتا ہے کہ آپ وضاحت دینا چھوڈ دیتے ہیں اور خاموش ہوجاتے ہیں، بحث نہیں کرتے اگر کوئی آپکو برا بھلا بھی کہہ دے تو یہ کہہ کر مسکرا کر آگے بڑھ جاتےہیں کہ " Yes I'm....  اسکا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ آپ سچ میں ویسے ہی ہوتے ہیں فرق صرف یہ ہے کہ وہ بات آپکے لیے اہمیت ہی نہیں رکھتی۔ یاد رکھیں۔۔ گاڑی کے پیچھے کچھ فاصلے تک ہی کتا بھونکتا اور دوڑتا رہتا ہے،  نہ ہی کتا آپ سے گاڑی چھیننا چاہتا ہے نہ گاڑی میں بیٹھنا چاہتا ہے  اور نہ ہی اسے گاڑی چلانی آتی ہے ایسے ہی زندگی کے سفر میں کچھ اسی عادت کے لوگ بنا کسی مقصد کے آپ کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔۔ اس لئے جب آپ اپنی منزل پر رواں دواں ہوں اور لوگ آپ کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کریں تو ان سے الجھنے کے بجائے اپنی منزل کی طرف متوجہ رہیں..  یاد رکھیں،  آپ کو تلخ نہیں ہونا، آپ کو بدلہ لینے والا نہیں بننا۔ آپ کو چالیں چلنے والا، جال بچھانے والا بھی نہیں بننا۔ آپ کو ایسا بھی نہیں ہونا کہ آپ...