Olive Oil
کہیں آپ زیتون کے تیل کے دھوکے میں مالش کرنے والا تیل تو نہیں کھا رہے؟ کچھ لوگ گھروں میں زیتون کا تیل کھانا پسند کرتے ہیں لیکن بازار میں دستیاب زیتون کا ایک تیل ایسا بھی جو کھانے کے لئے نہیں بلکہ مالش وغیرہ کے لئے ہوتا ہے۔ اور اگر آپ مالش والا تیل کھا رہے ہیں تو یاد رکھیں کہ اس سے آپ زیتون کے فوائد حاصل نہیں کر سکتے بلکہ بعض صورتوں میں یہ آپ کی صحت کے لئے نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ سپین، نیوزی لینڈ اور جرمنی ممالک نے زیتون کے مالش والے تیل یعنی پومس آئل کی فروخت پر پابندی لگا رکھی ہے۔ آئیے اب ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ زیتون کا کھانے والا تیل کونسا مالش والا تیل کونسا ہے۔ زیتون کا پھل، شکل و صورت اور جسامت میں بیر سے ملتا جلتا ہوتا ہے۔ قدرت نے زیتون کے پھل کی گٹک (گھٹلی) اور گودے دونوں میں تیل رکھا ہوا ہے۔ زیتون کے درخت پر لگا ہوا پھل جو پکنے کے قریب ہے زیتون کے ثابت پھل کو جب پہلی مرتبہ کولہو میں ڈالا جاتا ہے تو اس سے نکلنے والا تیل ایکسٹرا ورجن آئل کہلاتا ہے ۔ پہلی مرتبہ نکلا ہوا تیل سب سے ...