Sri Lanka..Bank Corrupted
23 فروری 2022 کو پہلا خوف ناک ایشو پیدا ہوا‘ کولمبو پورٹ پر آئل کیریئر 40 ہزار ٹن فیول "پٹرول" لے کر پہنچا‘ بینک آف سیلون نے پٹرول کی پےمنٹ کرنا تھی. لیکن بینک کے پاس ڈالر ختم ہو گئے‘ وزیرخزانہ سے رابطہ کیا گیا۔* *وزیرخزانہ نے اسٹیٹ بینک سے بات کی لیکن اس کے پاس صرف دو ارب اور 30 کروڑ ڈالر تھے اور وہ بھی کرنسی کی شکل میں نہیں تھے. لہٰذا سری لنکا پٹرول نہ خرید سکااور جہاز پٹرول سمیت انڈیا روانہ ہو گیا‘ یہ سری لنکا کے دیوالیہ پن کا اسٹارٹ تھا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے مہاتما بدھ کا پسندیدہ ملک 49 دنوں میں مکمل دیوالیہ ہو گیا اور سری لنکا نے 12 اپریل کے دن خود کو دیوالیہ ڈکلیئر کر دیا۔* *ہم پاکستانیوں نے دیوالیہ کا صرف لفظ سنا ہے ‘ہم اس کے نتائج اور ردعمل سے بالکل واقف نہیں ہیں‘. میں لوگوں کو اکثر یہ کہتے ہوئے ںسنتا ہوں کہ ہم اگر دیوالیہ ہو بھی گئے تو کیا فرق پڑتا ہے؟* *مولانا خادم حسین رضوی مرحوم کی ایک تقریر آج بھی سوشل میڈیا پر موجود ہے جس میں وہ فرما رہے تھے کہ "ہم سے جو بھی ملک اپنے پیسے واپس مانگے اسے کہو چل اوئے اور اگر وہ نہ مانے تو اسے کہو لو فیر آیا جے غوری"...