Hafiz e Quran
رات تراویح پڑھی نماز سے قبل سوچ رہا تھا کہ آج پوری دنیا میں حفاظ کرام اللہ کا قرآن منہ زبانی سنائیں گے پوری بیس رکعتوں میں کہیں سوا پارے کی تو کہیں زیادہ کی ترتیب ہوگی طاغوت کے دل میں بیٹھ کر کوئی حافظ قرآن سنا رہا ہوگا تو کوئی کعبے کے مطاف میں سنا رہا ہے گاوں گاوں ، قریہ قریہ ، گلی گلی ،ملکوں ملکوں مساجد میں قرآن کے زمزمے ہیں ۔ کسی یونیورسٹی میں حفظ قرآن کا کوئی بندوبست نہیں " شعبہ تحفیظ قرآن " نام کے کسی شعبہ سے یونیورسٹی کے درودیوار ناآشنا ہیں کسی کالج میں بھی کوئی مضمون تحفیظ کا نہیں کسی سکول میں بھی کوئی ترتیب نہیں سوائے چند اسلامی سکولوں کے لیکن انکے نتائج بھی مایوس کن ہی ہیں ۔ پھر یہ لاکھوں مساجد کو حفاظ کس نے پرووائیڈ کئے ؟ کہاں سے پھوٹ پڑے اتنی بڑی تعداد میں حفاظ ؟؟؟ کس نے تیار کئے یہ حافظ صاحبان ؟؟؟ کہیں بھی تو قرآن کے حفظ پر کسی نوکری کا وعدہ نہیں پھر کون ہیں جو اپنے بچوں کے تین تین سال ایک بلکل مادی نقصان میں لگوارہے ہیں ؟؟؟ روشن مستقبل کے اس پرآشوب الحادی دور میں کونسی وہ مائیں ہیں جو اپنے بچوں کو روشن آخرت کی بنیاد پر مادی روشن خیالی سے کاٹ رہی ہی...